بجلی کی وزارت

حکومت نے جناب رمیش بابو وی کو سنٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کا رکن مقرر کیا

Posted On: 22 MAY 2024 6:42PM by PIB Delhi

جناب رمیش بابو وی نے 21 مئی 2024 کو سینٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے ممبر کے طور پر اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا ہے۔ توانائی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

جناب رمیش بابو وی کے پاس تھرمل انجینئرنگ میں ایم ٹیک ڈگری اور مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک ڈگری ہے۔ وہ مئی 2020 سے اپنی سبکدوشی تک این ٹی پی سی کے ڈائریکٹر (آپریشن) کے عہدے پر فائز رہے، اس سے قبل انہوں نے این ٹی پی سی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMYA.jpg

حکومت ہند نے الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ایکٹ، 1998 کی دفعات کے تحت سینٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ای آر سی) قائم کیا تھا۔ سی ای آر سی الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 کے مقاصد کے حصول  لیے مرکزی کمیشن ہے جس کے بعد ای آر سی ایکٹ، 1998 کو منسوخ کر دیاگیا  ہے۔ کمیشن ایک چیئرپرسن اور تین دیگر اراکین پر مشتمل ہے۔ مزید برآں، چیئرپرسن، سینٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی کمیشن کے سابقہ رکن ہیں۔

الیکٹرسٹی ایکٹ، 2003 کے تحت سی ای آر سی کے اہم کام، دیگر سرگرمیوں کے علاوہ، مرکزی حکومت کی ملکیت یا اس کے زیر کنٹرول بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ٹیرف کو ریگولیٹ کرنا، ایک سے زیادہ ریاستوں میں دیگر پیداواری کمپنیوں کے ٹیرف کو ریگولیٹ کرنا جن کے پاس بجلی کی پیداوار اور فروخت کے لیے ، بجلی کی بین ریاستی ترسیل کو منظم کرنے اور بجلی کی بین ریاستی ترسیل کے لیے ٹیرف کا تعین کرنے کے لیے ایک جامع اسکیم ہے۔  ایکٹ کے تحت، سی ای آر سی کو بعض دیگر کاموں کو بھی انجام دینے کا پابند کیا گیا ہے۔ ان میں بین ریاستی ترسیل اور تجارت کے لیے لائسنس جاری کرنا، تنازعات کا فیصلہ کرنا، قومی بجلی پالیسی اور ٹیرف پالیسی کی تشکیل پر مرکزی حکومت کو مشورہ دینا؛ بجلی کی صنعت کی سرگرمیوں میں مسابقت، کارکردگی اور معیشت کو فروغ دینا؛ اور بجلی کی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7001



(Release ID: 2021365) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil