وزارت دفاع

سی ڈی ایس انل چوہان کی ایکسر سائز سائبر سرکشا2024 میں شرکت


ایکس سائبر سرکشا کے ذریعہ فوج اور قومی ایجنسیوں کے مابین تال میل اور اشتراک کو مزید بڑھایا جائے گا

Posted On: 22 MAY 2024 6:26PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف ( سی ڈی ایس ) جنرل انل چوہان نے 22 مئی 2024 کو ایکسر سائز سائبر سرکشا 2024 میں شرکت کی اور ہندوستان کی سائبر ڈیفنس صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جامع سائبر ڈیفنس مشق کا اہتما ڈیفنس سائبر ایجنسی کے ذریعہ بیس سے چوبیس مئی 2024 تک کیا گیا۔ اس کا مقصد سائبر سیکورٹی کی تمام ایجنسیوں کی سائبر ڈیفنس صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور تمام فریقوں کے مابین تال میل کو مستحکم کرنا ہے۔ اس کے تحت مختلف قومی ممتاز قومی ایجسنیوں کے درمیان تال میل اور اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

سی اے ڈی نے سائبر ڈومین میں تمام فریقوں کے بیچ یکجائی اور اتحاد کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور ابھرتے سائبر خطروں سے نمٹنے کے لئے اشتراک وتعاون کا ماحول تیار کرنے کے لئے ان کے ذڑیعہ کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

ایکسرسائز سائبر سرکشا -2024 کا مقصد شرکا کو سائبر ڈیفنس اور اس کی تکنیک میں مہارت فراہم کرکے انھیں با اختیار بنانا ہے۔ اس کے تحت سائبر ڈیفنس فریم ورک کی تیاری کی منصوبہ بندی اور اشتراک کو بڑھاوا دیئے جانے کی جانب کام کیا جائے گا۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6998



(Release ID: 2021358) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil