مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی كام ریگولٹری اتھارٹی آف انڈیا نے منتظمین کی جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ طلب کی

Posted On: 22 MAY 2024 6:12PM by PIB Delhi

منتظمین کی مشترکہ کمیٹی کی ایک میٹنگ ٹیلی كام ریگولٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 21 مئی 2024 کو ٹرائی ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی)، وزارت برائے امور صارفین (موكا) اور ٹرائی کے نمائندوں نے منتظمین کی مشترکہ کمیٹی کے ممبروں کے طور پر اور محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈاٹ) اور وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے نمائندوں نے بطور خصوصی مدعوئین شرکت کی۔  چیئرپرسن ٹرائی جناب انیل کمار لاہوتی نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔ منتظمین کی مشترکہ کمیٹی كی تشكیل ڈیجیٹل دنیا میں ریگولیٹری مضمرات کا مطالعہ کرنے اور ضابطوں پر باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے لیے ٹرائی کی طرف سے ایک باہمی تعاون پر مبنی اقدام ہے۔

غیر مطلوبہ کمرشل کمیونیکیشن (یو سی سی) عوام کے لیے پریشانی کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور یہ لوگوں کی رازداری کو متاثر کرتا ہے۔ دھوكے باز بھی یو سی سی کو غلط استعمال کے لیے اپناتے ہیں۔ اس میٹنگ میں یو سی سی اور ٹیلی کام وسائل کے ذریعے دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے مختلف ممکنہ تعاون کے طریقوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن اہم مسائل پر بحث کی گئی وہ حسب ذیل ہیں-

  • غیر مجاز 10 ہندسوں والے موبائل نمبروں کے علاوہ لینڈ لائن نمبروں سے بھی غیر مطلوبہ کالز۔
  • پروموشنل کال کرنے کے لیے پرنسپل اداروں (ٹیلی کام کے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے کمرشل کمیونیکیشن بنانے والے ادارے) کے ذریعے 140 سیریز کا استعمال۔
  • صارفین کی آسانی سے شناخت کی خاطر سروس اور ٹرانزیکشن کال کرنے کے لیے پرنسپل اداروں کی طرف سے 160 سیریز کا استعمال۔
  • یو سی سی کالوں اور پیغامات کی روک تھام میں بنیادی اداروں خاص طور پر بی ایف ایس آئی (بینکنگ، فنانس سروسز اور انشورنس) کے شعبے میں اداروں کا کردار۔
  • ڈیجیٹل رضامندی حصول (ڈی سی اے) سسٹم كے ذریعہ پرنسپل اداروں کی طرف سے ڈیجیٹل رضامندی کا حصول جسے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں نے او ٹی پی استعمال کرنے والے صارف سے مناسب تصدیق کے ساتھ  ایک سادہ اور شفاف عمل کے ذریعہ قائم کیا ہے۔ ڈی سی اے صارفین کی رضامندی کو منسوخ کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔
  • مواد کے سانچوں میں یو آر ایل/ اے پی کے/ او ٹی ٹی لنک/ کال بیک نمبروں کی وائٹ لسٹنگ۔
  • ٹیلی کام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی پر قابو پانا اور كے واءی سی کے عمل کو مزید مضبوط بنانا۔
  • پلیٹ فارم کے ذریعے معلومات کا اشتراک۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6997



(Release ID: 2021356) Visitor Counter : 36