جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایس ای سی آئی نے چھتیس گڑھ میں قابل تجدید توانائی کی جدت طرازی کے لیے ہندوستان کے سب سے بڑے سولر بیٹری پروجیکٹ کی نقاب کشائی کی
Posted On:
24 FEB 2024 7:52PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے زیراہتمام سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) نے ہندوستان کے سب سے بڑے بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا ہے، جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے توانائی کو ذخیرہ کرتا ہے۔ 40 میگاواٹ(ایم ڈبلیو ایچ)/120 ایم ڈبلیو ایچ بی ای ایس ایس شمسی فوٹو وولٹک (پی وی) پلانٹ کے ساتھ جس کی نصب صلاحیت 152.325 میگا واٹ فی گھنٹہ(ایم ڈبلیو ایچ)ہے اور 100ایم ڈبلیو اے سی (155.02ایم ڈبلیو پیک ڈی سی) کی ترسیل کی صلاحیت سے آراستہ ہے، راجنند گڑھگاؤں، راجنند گڑھ میں واقع ہے۔ یہ توانائی ریاست چھتیس گڑھ خریدے گی، اس طرح گرین الیکٹران کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کی توانائی کی اونچی مانگ کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی قابل تجدید خریداری کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس منصوبے کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ، 24 فروری 2024ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قوم کے نام وقف کیا ہے۔
سولر پینلز اور بیٹری سٹوریج کا استعمال کرتے ہوئے یہ پروجیکٹ قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور استعمال میں ایک یادگار پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ شمسی توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لیے بیٹری سٹوریج کا استعمال کرتا ہے جب سورج چمک رہا ہوتا ہے اور بعد میں اس کا استعمال شام کو زیادہ مانگ کے اوقات میں، ریاست میں بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کرتا ہے۔ اس منصوبے نے دو طرفہ ماڈیولز تعینات کیے ہیں، جو زمین سے روشنی کو منعکس کرتے ہیں، اس طرح مونو فیشل ماڈیولز سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا جاتا ہے۔
اس منصوبے کا ایک انوکھا پہلو یہ ہے کہ اس کا پہلے سے غیر استعمال شدہ زمین کا منصوبہ جاتی استعمال ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت کے توانائی کے محکمے، چھتیس گڑھ اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (سی ایس پی ڈی سی ایل) اور ایس ای سی آئی کے درمیان سہ فریقی زمین کے استعمال کی اجازت کے معاہدے کے ذریعے، تحصیل ڈونگر گڑھ اور ڈونگرگاؤں، ضلع راجنندگاؤں، چھتیس گڑھ کے 9 گاؤں میں 451 ایکڑ بنجر زمین۔ دوبارہ منصوبے میں شامل کی گئی ہے۔اس طرح اس منصوبے نے ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے توانائی کے منصوبے کی ترقی کے لیے ایک پائیدار نقطہ نظر اپنایا ہے۔
یہ پروجیکٹ چھتیس گڑھ اسٹیٹ پاور ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ(سی ایس پی ٹی سی ایل)220/132 کلو وولٹ (کے وی) تھیلکادی کو 132 کلو وولٹ (کے وی) ڈبل سرکٹ ڈبل سٹرنگ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کے موثر اخراج کو یقینی بنا کر مجموعی طور پر بجلی کے استحکام اورمعتبریت کو یقینی بناتا ہے۔ سب اسٹیشن، موجودہ پاور گرڈ میں ہموار انضمام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس منصوبے سے سالانہ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو بچانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ریاستی بجلی کی تقسیم کار کمپنی (سی ایس پی ڈی سی ایل) کے ساتھ ایس ای سی آئی کا طویل مدتی بجلی کی خریداری کا معاہدہ اس منصوبے کی اقتصادی قابل عملیت اور قابل تجدید توانائی کی اس طرح کی کوششوں کے لیے تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ پراجیکٹ ورلڈ بینک کی فنڈنگ اور کلین ٹکنالوجی فنڈ کے تحت سولر پاور اور ہائبرڈ ٹیکنالوجیز پراجیکٹس میں جدت کے ساتھ ساتھ گھریلو قرض دینے والی ایجنسیوں سے مالی امداد کی فراہمی کے ذریعہ تعمیر کیا گیا ہے۔یہ پائیدار مالیاتی انتظامات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید اجاگر کرتا ہے، جس سے پروجیکٹ تجارتی طور پر پرکشش اور قابل عمل ہوجاتا ہے۔
اس پروجیکٹ سے قابل تجدید توانائی کے منظر نامے پر اور ہندوستان اور عالمی سطح پر زمینی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے میں دور رس مثبت اثرات مرتب ہونے کی امیدہے۔
*********
(ش ح۔ س ب۔م ش)
U-6988
(Release ID: 2021296)
Visitor Counter : 74