وزارت دفاع

بی ای ایم ایل كو 28 بی ایچ 100 ریئر ڈمپ ٹرکوں کے لیے ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ سے 250 کروڑ روپے کا آرڈر حاصل

Posted On: 17 MAY 2024 3:18PM by PIB Delhi

بی ای ایم ایل لمیٹڈ نے ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل) سے 28 بی ایچ 100 ریئر ڈمپ ٹرک فراہم كرنے کا آرڈر حاصل کیا ہے۔ آرڈر کی کل قدر 250 کروڑ روپے ہے۔ بی ایچ 100 ریئر ڈمپ ٹرک کو 100 ٹن تک کے پے لوڈز کی نقل و حمل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے خاص طور پر ہیوی ڈیوٹی کان کنی کے کاموں میں زیادہ بوجھ اور کوئلے کی موثر ہینڈلنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ آرڈر بی ای ایم ایل کی این سی ایل کے ساتھ مسلسل شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل کی دلالت کرتا ہے جس سے ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے ہیوی ڈیوٹی کان کنی کے آلات پر اعتماد اور انحصار کی عکاسی ہوتی ہے۔ ڈمپرز کو گارنٹیڈ اسپیئر پارٹس کنٹریکٹ کے تحت پانچ سال کی مدت کے لیے برقرار رکھا جائے گا تاكہ بلاتعطل سروس اور آپریشنل کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔

بی ای ایم ایل بی ایچ 100 ریئر ڈمپ ٹرک اپنے مضبوط ڈیزائن، جدید خصوصیات اور آپریشنل کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔ اسے ایندھن کی موثر کارکردگی کے لیے تیار كیا گیا ہے۔ یہ اعلی کارکردگی کی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب شانتنو رائے نے کہا كہ "کوئلے کے شعبے میں ہمارا تعاون بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمارا مشن کوئلے کے كاروباریوں کو ملک میں ایک ارب ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالنے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔ ہمارا بی ایچ 100 ریئر ڈمپ ٹرک این سی ایل کی کوئلہ نکالنے کی کوششوں میں اہم طریقے سے مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ آرڈر ملک کی کان کنی کی صنعت کو مضبوط اور قابل بھروسہ مشینری کے ساتھ معاونت کرنے کے لیے بی ای ایم ایل کے عزم کی دلالت کرتا ہے اور کان کنی کے آلات کے شعبے میں ایک بڑے كردار کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ اس نے معیار اور اعتبار کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترتے ہوئے اپنی مصنوعات کی تکنیکی صلاحیتوں کو مسلسل ترقی دی ہے۔ جدت كاری كے رُخ پر اس کی لگن نے نہ صرف دفاعی شعبے کو تقویت پہنچائی ہے بلکہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیكٹوں کی کارکردگی اور پائیداری میں بھی اضافہ کیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2020923) Visitor Counter : 41


Read this release in: Tamil , Telugu , English , Hindi