کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی نے نئی دہلی میں او این ڈی سی اسٹارٹ اپ مہوتسو کا انعقاد کیا


ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک کا فائدہ اٹھانے کے لیے اسٹارٹ اپس کے لیے پلیٹ فارم

12 یونیکورن، 125 سے زائد اسٹارٹ اپس نے او این ڈی سی میں شامل ہونے کا عہد کیا

او این ڈی سی نے اپریل 2024 میں 7.22 ملین ٹرانزیکشنز کی سہولت کاری کی، 5 لاکھ سے زیادہ فروخت کنندگان نے شمولیت اختیار کی

Posted On: 17 MAY 2024 4:07PM by PIB Delhi

 ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 17 مئی 2024 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں 'او این ڈی سی اسٹارٹ اپ مہوتسو' کا انعقاد کیا، جو اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ یہ تقریب ڈی پی آئی آئی ٹی کے دو اہم اقدامات – اسٹارٹ اپ انڈیا انیشی ایٹو اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کے جشن اور تعاون کی علامت تھی۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے اسٹارٹ اپ کی ترقی اور جدت طرازی کے لیے ایکو سسٹم کی پرورش اور حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا، "او این ڈی سی اسٹارٹ اپ مہوتسو بھارت میں اسٹارٹ اپس کے لیے او این ڈی سی کے ذریعے کھولے گئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اہم نقطہ ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں نیٹ ورک تیزی سے بڑھا ہے اور پختہ ہوا ہے، اور آج کا سیشن بھارت میں ڈیجیٹل کامرس کو جمہوری بنانے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی اور صنعت دونوں کے عزم کا غماز ہے۔

اس تقریب میں ہائبرڈ موڈ میں تقریباً 5000 اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران اسٹارٹ اپس، یونیکارن اور ہائی گروتھ بزنسز جیسے ایز مائی ٹرپ، آف بزنس، ونزو، لیو اسپیس، گلوبل بیز، پرسٹن کیئر، کارز 24، فزکس والا، پالیسی بازار اور زیرودھا سمیت 125 سے زائد ایکو سسٹم اسٹیک ہولڈروں نے لیٹر آف انٹنٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے۔ یہ ایل او آئیز او این ڈی سی کی صلاحیت اور ملک کے معروف اسٹارٹ اپس کی پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کی نشان دہی کرتے ہیں۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو نے اسٹارٹ اپس اور او این ڈی سی کے درمیان مسلسل تعاون کے لیے حکومت کے وژن پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ "اسٹارٹ اپس جدت طرازی، مسابقت کو فروغ دینے اور صارفین کے انتخاب کو بڑھا کر او این ڈی سی ایکو سسٹم میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آج کی تقریب میں 125 سے زیادہ اسٹارٹ اپس نے او این ڈی سی نیٹ ورک میں شامل ہونے کا عہد کیا ہے جو قومی اقدام کے جوش و خروش اور رفتار کا غماز ہے۔

ایم ڈی اور سی ای او، او این ڈی سی، جناب ٹی کوشی نے کہا، "او این ڈی سی اسٹارٹ اپ مہوتسو بھارت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم لمحہ ہے۔ اپنے ایکو سسٹم کے اندر تعاون اور جدت طرازی کو فروغ دے کر، ہم اسٹارٹ اپس کو ای کامرس میں کھیل کے اصولوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے بااختیار بنا رہے ہیں۔

'او این ڈی سی اسٹارٹ اپ مہوتسو' او این ڈی سی اور اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے درمیان ایک انوکھا تعاون ہے۔ پلیٹ فارم میں 5 لاکھ سے زیادہ فروخت کنندگان شامل ہیں، جن میں سے 70 فیصد سے زیادہ چھوٹے یا درمیانے سائز کے فروخت کنندگان ہیں۔ اپریل 2024 میں او این ڈی سی نے تقریباً 7.22 ملین ٹرانزیکشنز کی سہولت فراہم کی۔ اس کا احساس کرنے کے لیے ' او این ڈی سی اسٹارٹ اپ مہوتسو ' کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اسٹارٹ اپس اور او این ڈی سی کے درمیان ایک موثر تعاون کے ساتھ، دونوں اقدامات کی مجموعی ترقی، بڑے پیمانے پر معیشت اور بڑے پیمانے پر ترقی کے مواقع کھولے جارہے ہیں۔

'بھارتی ای کامرس کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر'، 'او این ڈی سی - اسٹارٹ اپ کام یابی کی کہانی' اور 'او این ڈی سی کے ذریعے اسٹارٹ اپ گروتھ کو چلانا' جیسے موضوعات پر بصیرت افروز پینل مباحثوں میں باہمی تعاون کے شعبوں اور اسٹارٹ اپ اور ابھرتے ہوئے کاروباروں کے لیے او این ڈی سی کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور بڑھانے کے وسیع امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مسابقتی کمیشن آف انڈیا کے رکن جناب انل اگروال سمیت معزز مقررین؛ جوائنٹ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، جناب ای سرینواس۔ سکریٹری جنرل، کوالٹی کونسل آف انڈیا، جناب چکرورتی ٹی کنن۔ ایڈوائزری کونسل ممبر، او این ڈی سی، محترمہ انجلی بنسل۔ ڈی ایم ڈی، ایس آئی ڈی بی آئی، جناب سداتا منڈل۔ ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی جناب ریکانت پٹی۔ اور ونزو کے شریک بانی جناب پاون نندا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ او این ڈی سی پر اسٹارٹ اپس کو فعال کرنے کے لیے ایک ماسٹر کلاس کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ او این ڈی سی کے آن بورڈنگ اور موثر استعمال کے لیے اسٹارٹ اپس کی رہ نمائی کی جاسکے۔

حکومت نے 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد ملک میں کاروباری افراد کی مدد کرنا اور ایک مضبوط اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنانا تھا۔ 2016 میں تقریباً 300 اسٹارٹ اپ سے، آج بھارت 1.3 لاکھ سے زیادہ ڈی پی آئی آئی ٹی تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ کے ساتھ معروف اسٹارٹ اپ مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ 55 سے زائد شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور ڈومینز میں جدت لا رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپس نے ملک میں 13 لاکھ سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

حکومت کا ایک اور اہم اقدام، او این ڈی سی 2021 میں اپنی نوعیت کے پہلے پروٹوکول کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد ڈیجیٹل کامرس کو جمہوری بنانا تھا۔ آج، او این ڈی سی پورے بھارت میں مکمل طور پر کام کر رہا ہے، جس میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے اور بڑے پیمانے پر کاروباری اداروں اور عوام کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ او این ڈی سی ڈیجیٹل کامرس میں داخلے کی رکاوٹوں کو کم کرتا ہے، اور تمام ای کامرس پلیئرز، خاص طور پر چھوٹے پیمانے کے کاروباروں اور ان لوگوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے جنھیں ڈیجیٹل طور پر خارج کردیا گیا ہے۔ اسٹارٹ اپس تیز رفتار کام کرنے والی ثقافتوں کے ساتھ جدت طراز ہیں جو مسابقتی قیمتوں پر اچھے معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اسٹارٹ اپس ملک میں خود انحصاری کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک اہم ستون ہیں۔ مارکیٹوں کی تخلیق اور دریافت اسٹارٹ اپس کے لیے ایک چیلنج ہے جسے او این ڈی سی پلیٹ فارم کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، اس تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

گذشتہ برسوں کے دوران ملک میں کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ خود حکومت نے بہت سی اختراعی اصلاحات اور اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ او این ڈی سی ای کامرس کو جمہوری بنانے کے لیے حکومت کی ایک ایسی ہی اختراعی پہل ہے جو اب ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ یہ عظیم الشان مہوتسو اس نتیجہ خیز تعاون کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں آغاز اور پہلا قدم ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6941



(Release ID: 2020912) Visitor Counter : 46