وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سابق جوانوں کی بہبود کے محکمہ نے دارجلنگ کے بینگدوبی میں ’سمادھان مہم‘ کا انعقاد کیا


سکریٹری ای ایس ڈبلیو ڈاکٹر نتن چندرا نے سابق جوانوں کے لیے فلاحی اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 15 MAY 2024 7:36PM by PIB Delhi

 سابق جوانوں کی بہبود کے محکمے نے مغربی بنگال کے دارجلنگ کے بینگدوبی آرمی کیمپ میں ’سمدھان مہم‘ کا انعقاد کیا۔ مہم کے دوران سابق جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سکریٹری (سابق جوانوں کی بہبود) ڈاکٹر نتین چندرا نے ان کے لیے فلاحی اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

محکمہ کی مختلف فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق جوانوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں رائے اور بصیرت حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر نتن چندر نے راجیہ اور ضلع سینک بورڈ، ای سی ایچ ایس اور محکمہ کے ماتحت دیگر ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ سابق جوانوں کے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے فعال مواصلات اور تعاون کا طریقہ کار قائم کریں۔ انھوں نے تجربہ کار کمیونٹی کے لیے حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

’سمدھان مہم‘ محکمہ کے ذریعے سابق جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ساتھ سرگرمی سے جڑنے اور محکمہ کی مختلف فلاحی اسکیموں سے متعلق ان کی شکایات کو دور کرنے کی ایک پہل ہے۔

فعال شمولیت اور بامعنی مکالمے کے ذریعے اس مہم کا مقصد سابق جوانوں کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

مہم کے دوران ڈی جی ری سیٹلمنٹ میجر جنرل ایس بی کے سنگھ نے سابق جوانوں کی بازآبادکاری کے لیے دستیاب مختلف پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے تجربہ کار افراد پر بھی زور دیا کہ وہ ان کے لیے دستیاب انٹرپرینیورشپ کے راستوں میں مشغول رہیں۔

دارجلنگ اور مغربی بنگال اور بہار کے ملحقہ اضلاع سے بڑی تعداد میں سابق جوان سمدھان مہم میں شرکت کے لیے آئے اور اسپرش پنشن ، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر  امور سے متعلق ان کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6914


(Release ID: 2020735) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil