وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے ٹیکس دہندگان کے لیے اے آئی ایس میں نئی فعالیت متعارف کرائی تاکہ معلومات کی تصدیق کے عمل کے اسٹیٹس کو ریئل ٹائم میں ظاہر کیا جا سکے


ٹیکس دہندگان اب یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا سورس / رپورٹنگ اداروں کے ذریعہ ان کے سجھاؤ پر عمل درآمد کیا گیا ہے یا نہیں

Posted On: 13 MAY 2024 7:42PM by PIB Delhi

سالانہ انفارمیشن اسٹیٹمنٹ (اے آئی ایس) تمام رجسٹرڈ انکم ٹیکس دہندگان کے لیے کمپلائنس پورٹل کے ذریعے دستیاب ہے، جو ای فائلنگ ویب سائٹ (www.incometax.gov.in) کے توسط سے قابل رسائی ہے۔ اے آئی ایس ٹیکس دہندگان کی جانب سے کئے گئے مالیاتی لین دین کی ایک بڑی تعداد کی تفصیلات فراہم کرتا ہے جس کے ٹیکس کے مضمرات ہو سکتے ہیں۔ اے آئی ایس متعدد معلوماتی ذرائع سے موصول ہونے والے مالیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔

اے آئی ایس میں، ٹیکس دہندگان کو اس میں دکھائے گئے ہر لین دین پر تاثرات پیش کرنے کے لیے فعالیت فراہم کی گئی ہے۔ یہ فیڈ بیک ٹیکس دہندگان کو ایسی معلومات کے سورس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی درستگی پر تبصرہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ غلط رپورٹنگ کی صورت میں، اسے خودکار طریقے سے تصدیق کے لیے سورس کے ساتھ اٹھایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکس کٹوتی کرنے والوں/ جمع کرنے والوں اور رپورٹنگ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے معلومات کی تصدیق کو فی الحال فعال بنایا گیا ہے۔

سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے معلومات کی تصدیق کے عمل کی حیثیت کو ظاہر کرنے کے لیے اب اے آئی ایس میں ایک نئی فعالیت شروع کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوگا کہ آیا ٹیکس دہندگان کے تاثرات پر سورس نے اسے جزوی طور پر یا مکمل طور پر قبول یا مسترد کر کےعمل کیا ہے۔ جزوی یا مکمل قبولیت کی صورت میں، سورس کے ذریعہ تصحیح بیان درج کرکے معلومات کو درست کرنا ضروری ہے۔ سورس  سے فیڈ بیک کی تصدیق کے اسٹیٹس کے لیے درج ذیل اوصاف ٹیکس دہندہ کو نظر آئیں گے۔

  • آیا تصدیق کے لیے تاثرات کا اشتراک کیا گیا ہے: اس سے ٹیکس دہندہ کو معلوم ہو جائے گا کہ آیا تصدیق کے لیے رپورٹنگ سورس کے ساتھ تاثرات کا اشتراک کیا گیا ہے یا نہیں۔
  • فیڈ بیک ساجھا کیا گیا: اس سے ٹیکس دہندہ کو اس تاریخ کا پتہ چل جائے گا جس پر تصدیق کے لیے رپورٹنگ سورس کے ساتھ تاثرات کا اشتراک کیا گیا ہے۔
  • سورس نے جواب دیا: اس سے ٹیکس دہندہ کو اس تاریخ کا پتہ چل جائے گا جس دن رپورٹنگ سورس نے تصدیق کے لیے اس کے ساتھ شیئر کیے گئے تاثرات پر جواب دیا ۔
  • سورس کا جواب: یہ ٹیکس دہندہ کو ٹیکس دہندگان کے تاثرات پر سورس کی جانب سے فراہم کردہ جواب سے آگاہ کرے گا (اگر کوئی اصلاح درکار ہے یا نہیں)۔

توقع ہے کہ اس نئی فعالیت سے ٹیکس دہندگان کو اے آئی ایس میں ایسی معلومات دکھا کر شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ تعمیل میں آسانی اور ٹیکس دہندگان کی بہتر خدمات کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کی ایک اور پہل قدمی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6883



(Release ID: 2020475) Visitor Counter : 46