کامرس اور صنعت کی وزارتہ

آسیان –انڈیا ٹریڈ اِن گڈس اگریمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ

Posted On: 12 MAY 2024 1:34PM by PIB Delhi

اے آئی ٹی آئی جی اے (آسیان – انڈیا ٹریڈ اِن گڈس اگریمنٹ)کے جائزے کے لیے جوائنٹ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ کا اہتمام پتراجیہ ، ملیشیا میں 7 سے 9 مئی 2024 کے دوران کیا گیا۔ محکمہ تجارت، بھارت کے ایڈیشن سکریٹری جناب راجیش اگروال اور وزارت سرمایہ کاری، تجارت و صنعت، ملیشیا کی ڈپٹی سکریٹری جنرل (تجارت) محترمہ مستورا احمد مصطفیٰ نے اس میٹنگ مشترکہ صدارت کے فرائض انجام دیے۔ بھارت اور تمام 10 آسیان ممالک کے مندوبین نے اس تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q5HO.jpg

اے آئی ٹی آئی جی اے کے جائزے کے لیے بات چیت، تاکہ اسے پورے خطے میں تجارت کے لیے مزید آسان اور فائدہ مند بنایا جا سکے، مئی 2023 میں شروع ہوئی ۔ جائزے لینے والی والی مشترکہ کمیٹی کی اب تک چار بار میٹنگ ہو چکی ہے۔ مشترکہ کمیٹی نے اپنی پہلی دو میٹنگوں میں جائزہ مذاکرات کے لیے اپنی شرائط کے حوالے اور گفت و شنید کے ڈھانچے کو حتمی شکل دی اور 18-19 فروری 2024 کو نئی دہلی میں منعقدہ اپنی تیسری میٹنگ سے اے آئی ٹی آئی جی اے کے جائزے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا۔

جائزے میں معاہدے کے مختلف پالیسی معاملات سے نمٹنے کے لیے 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور ان میں سے 5 ذیلی کمیٹیوں نے اپنے تبادلہ خیال کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تمام 5 ذیلی کمیٹیوں نے اپنی بات چیت کے نتائج کی اطلاع چوتھی اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کو دی۔ ان میں سے چار ذیلی کمیٹیاں جو 'قومی ٹریٹمنٹ اور منڈی رسائی'، 'اصل کے اصول'، 'معیار، تکنیکی ضابطے اور موافقت کی تشخیص کے طریقہ کار' اور 'قانونی اور ادارہ جاتی مسائل' سے نمٹتی ہیں، نے بھی چوتھی اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کے ساتھ ملیشیا کے پتراجیہ میں روبرو ملاقات کی۔  سینیٹری اور فائٹو سینیٹری کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اس سے قبل 3 مئی 2024 کو ہوا تھا۔ مشترکہ کمیٹی نے ذیلی کمیٹیوں کو ضروری رہنمائی فراہم کی۔

آسیان ہندوستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے جس کا ہندوستان کی عالمی تجارت میں 11 فیصد حصہ ہے۔ باہمی تجارت 2023-24 کے دوران 122.67بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہی۔ اے آئی ٹی آئی جی اے کی جدیدی کاری سے باہمی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ دونوں فریق اگلی مشترکہ کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے لیے 29-31 جولائی 2024 کو جکارتہ، انڈونیشیا میں ملاقات کریں گے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6868



(Release ID: 2020358) Visitor Counter : 63