کانکنی کی وزارت
کانکنی کے سکریٹری نے نئی دہلی میں کھنج بدیش انڈیا لمیٹڈ (کے اے بی آئی ایل) کے رجسٹرڈ دفتر کا افتتاح کیا
Posted On:
11 MAY 2024 1:52PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتا راؤ نے آج نئی دہلی میں وزارت اور کے اے بی آئی ایل کے سینئر افسران کی موجودگی میں ، سنسد مارگ پر، کھنج بدیش انڈیا لمیٹڈ (کے اے بی آئی ایل) کے رجسٹرڈ دفتر کا افتتاح کیا۔
کے اے بی آئی ایل، جو کہ کانکنی کی وزارت کے تحت این اے ایل سی او، ایچ سی ایل اور ایم ای سی ایل، سی پی ایس ایز کے ذریعہ تشکیل کردہ ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ہے، کو سمندر پار اہم اور کلیدی معدنیاتی اثاثے کی شناخت، تلاش، حصولیابی اور تیاری کے اہم مشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کانکنی کے سکریٹری نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دہلی میں کے اے بی آئی ایل کے دفتر کا افتتاح ہندوستان کی معدنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔ عمدگی کے تئیں مستحکم عہد بندگی کے ساتھ، کے اے بی آئی ایل "میک اِن انڈیا" اور "وکست بھارت" اور خالص صفر اخراج کے نشان کی حصولیابی جیسے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے اہم و کلیدی معدنیات کے دائرے میں ہندوستان کی ترقی اور خود کفالت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

کے اے بی آئی ایل کے سفر میں ایک اہم قدم 15 جنوری 2024 کو سی اے ایم وائی ای این کے ساتھ ایکسپلوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنا تھا۔ اس معاہدے نے کے اے بی آئی ایل کو ارجنٹینا میں پانچ لیتھیم بلاکس کے لیے خصوصی تلاش کے حقوق فراہم کیے، جس سے لیتھیم کی مستحکم سپلائی حاصل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوئی، جو کہ الیکٹرک گاڑیوں سمیت مختلف صنعتوں کے لیے ضروری بیٹریوں کی تیاری میں کلیدی جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔

بھارت کا ، جی 2 جی مفاہمتی عرضداشت (کانوں کی وزارت اور ڈی ایس آئی آر کے مابین) اور بی 2 بی مفاہمتی عرضداشت (کے اے بی آئی ایل اور سی ایم او کے مابین) پر رضامندی کے ذریعہ، آسٹریلیا کے ساتھ بھی اشتراک قائم ہے جو لیتھیم (دنیا کے سرکردہ پروڈیوسر کا تقریباً 47 فیصد )اور کوبالٹ (دنیا کے سب سے بڑے چوتھے پروڈیوسر کا تقریباً 3 فیصد)کا سرکردہ پروڈیوسر ملک ہے۔

نئی دہلی میں کے اے بی آئی ایل کے رجسٹرڈ دفتر کا کھولا جانا ایک بڑا قدم ہے جس سے بھارت کی گھریلو ضرورتوں کی تکمیل کے سلسلے میں اہم معدنیات کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کے اے بی آئی ایل کی اثر انگیزی میں اضافہ ہوگا اور کام کاج میں تیزی آئے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6863
(Release ID: 2020329)