وزارت دفاع

ملٹری نرسنگ سروس نے نرسوں کا بین الاقوامی دن 2024 منایا

Posted On: 11 MAY 2024 1:11PM by PIB Delhi

11 مئی 2024 کو آیوروگیان آڈی ٹوریم، آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) میں نرسوں کا بین الاقوامی دن منایا گیا۔ میجر جنرل کنور جیت سنگھ، او ایف ایف جی کمانڈینٹ آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) نے اس تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ میجر جنرل شینا پی ڈی پرنسپل میٹرون نے مجمع کا خیرمقدم کیا۔

نرسوں کا عالمی دن دنیا بھر میں ہر سال فلورنس نائٹنگل کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں نرسوں کی خدمات کو اجاگر کیا جا سکے۔

نرسوں کی بین الاقوامی کونسل نے اس سال کے موضوع ’’ہماری نرسیں ہمارا مستقبل، دیکھ بھال کی اقتصادی طاقت‘‘کا اعلان کیا ہے  اور موضوع کی رونمائی میجر جنرل آئی ڈی فلورا، ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس نے کی۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے، ’نرسنگ کے شعبے میں مصنوعی ذہانت: نعمت یا نقصان‘ پر ایک مباحثہ اور اس موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ ممتاز پینلسٹ حضرات  نے نرسنگ کے پیشے میں درپیش چنوتیوں ، نرسوں کو بااختیار بنانے کے طریقوں، نرسوں کے قائدانہ کردار، نرسنگ کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال میں ڈیجیٹلائزیشن، نرسوں کے شدید تناؤ وغیرہ جیسے موضوعات سمیت مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

مہمان خصوصی نے پینلسٹ حضرات  کی ستائش کی اور نمایاں نرسنگ افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ کیپٹن دیپا شجن کو پشپ نارنجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور انہیں ملٹری نرسنگ افسران کے وضع کردہ پیشہ ورانہ معیارات اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ایم این ایس افسروں کی ستائش کی کہ وہ بے حد شفقت اور ہمدردی کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے لامتناہی شفٹوں میں انتھک کام کر رہے ہیں۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6862



(Release ID: 2020320) Visitor Counter : 65