وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے اپنی لیبز اور اداروں میں لیکچرز اور تقریروں کے ذریعے ٹیکنالوجی کا قومی دن 2024 منایا

Posted On: 10 MAY 2024 6:01PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے 10 مئی 2024 کو اپنی لیبارٹریوں اور اداروں میں مختلف لیکچرز اور تقریروں کا اہتمام کرکے ٹیکنالوجی کا قومی دن 2024 منایا۔ اس موقع پر دفاعی -سائنسی فورم (ڈی ایس ایف)، دہلی کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کی صدارت سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کی۔

اپنے خطاب میں چیئرمین ڈی آر ڈی او نے سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کو سلام پیش کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک کو مضبوط اور خود کفیل بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرکے ملک کی خدمت کے لئے خود کو وقف کریں۔

مربوط کوچ فیکٹری، چنئی کے سابق جنرل منیجر جناب سدھانشو مانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایمیزون ویب سروسز کی چیف ٹیکنولوجسٹ محترمہ شالنی کپور مہمان خصوصی تھیں۔ جناب سدھانشو منی نے ‘بڑی تنظیموں میں قیادت اور اختراعات: وندے بھارت/ٹرین 18 پروجیکٹ کے کچھ نکات’ کے موضوع پر اپنا کلیدی خطبہ دیا۔ دوسرا کلیدی خطاب محترمہ شالنی کپور نے ‘آرٹیفیشل انٹلیجنس اور ڈیجیٹل تبدیلی میں مستقبل کے رجحانات’ کے موضوع پر دیا۔

کنوینر ڈی ایس ایف اور ڈائرکٹر جنرل (لائف سائنسز) ڈاکٹر یو کے سنگھ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں آر اینڈ ڈی میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت اور قیادت کے اختراعی انداز کی ضرورت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر اس وقت جب حکومت ڈی آر ڈی او میں اصلاحات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مختلف ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں اور اداروں سے کل پینتالیس تقریری مقالے موصول ہوئے، جن میں سے تین بہترین مقالے پیش کرنے کے لیے منتخب کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی او ٹیکنالوجی ڈے اسپیکٹرم بھی جاری کیا گیا۔ ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیبارٹری ڈاکٹر کے پی بالن کے سابق سائنسدان ‘جی’ کے تصنیف ‘دفاعی ہارڈویئر اجزاء کی ناکامیوں پر تحقیقات: بنیادی اصول اور کیس ہسٹری’ کے عنوان سے ایک مونوگراف کی نقاب کشائی کی گئی۔ ڈی آر ڈی او کی اشاعتیں یعنی ڈی آر ڈی او نیوز لیٹر (2024)؛ ڈیفنس سائنس جرنل (مئی، 2024) اور ڈیفنس سائنٹیفک انفارمیشن اینڈ ڈاکومینٹیشن سینٹر (ڈی ای ایس آئی ڈی او سی) جرنل آف لائبریری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کے مقررین کو بھی مبارکباد دی گئی۔

قومی ٹیکنالوجی کا دن ہر سال 11 مئی کو بھارت کی طرف سے کئے گئے کامیاب ایٹمی تجربے کو یاد کرنے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئروں کی اہم شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کا احترام کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ قوم کی تعمیر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6853)



(Release ID: 2020284) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil