شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرق میں سیاحت کی ترقی کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس نے وگیان بھون میں 5ویں میٹنگ کی

Posted On: 10 MAY 2024 5:22PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں میں سیاحت کی ترقی کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کی پانچویں میٹنگ آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں طلب کی گئی۔ میٹنگ میں بات چیت کا مرکز شمالی ریاستوں میں سیاحت کی ترقی کے لیے صلاحیت سازی، تربیتی پالیسیوں، مارکیٹنگ اور فروغ کی کوششوں پر تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QPF7.jpg

شرکاء میں آٹھ شمال مشرقی ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے افسران کے ساتھ ساتھ مختلف وزارتوں مثلاً وزارت شہری ہوا بازی، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت، سیاحت کی وزارت، ثقافت کی وزارت، اطلاعات و نشریات کی وزارت، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور دیگر نجی شراکت داروں کے نمائندے شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6849)



(Release ID: 2020277) Visitor Counter : 42