ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے ڈرون دیدی یوجنا کے تحت دو پائلٹ پروجیکٹوں کے انعقاد کے لیے مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 10 MAY 2024 5:24PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے ڈرون دیدی یوجنا کے تحت دو پائلٹ پروجیکٹوں کے لیے مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری؛ مہندرا گروپ کے سی ای او اور ایم ڈی، ڈاکٹر انیش شاہ اور ایم ایس ڈی ای کے سینئر عہدیدار اس تقریب میں موجود تھے۔ سال رواں کے آغاز میں شروع میں کی گئی اس اسکیم کا مقصد 15,000 خواتین کو زرعی مقاصد کے لیے ڈرون چلانے کی تربیت دینا ہے جیسے کہ فصل کو کھاد ڈالنا، فصل کی نشوونما پر نظر رکھنا اور بیج لگانا، اس طرح نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مہارتیں فراہم کرنے کے ذریعہ خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RFBH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y1BK.jpg

تقریب میں بات کرتے ہوئے،جناب تیواری نے بتایا کہ کس طرح مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ کی زرعی مہارت کا جامع تربیت کے ذریعہ فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این ایس ٹی آئی کے دو مراکز، جو حیدرآباد اور نوئیڈا میں واقع ہیں، کو دیہی خواتین کو زراعت میں بااختیار بنانے کے لیے پائلٹ پروجیکٹوں  کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔جناب تیواری نے مزید کہا کہ یہ تعاون قوم کی تعمیر کے لیے خاص طور پر ابھرتی ہوئی تجارتوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈرون دیدی پروگرام کے کامیاب نفاذ کے ذریعہ خواتین کو ہنر مند بنانے کے مشن کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تعاون وزارت کے وژن کو آگے بڑھائے گا تاکہ خواتین کو قوم کی تعمیر میں تعاون کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

جناب  تیواری نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکنالوجی کی صنعت کے سرکردہ شراکت داروں کے ساتھ ماضی کے کامیاب تعاون کی بنیاد پر یہ پہل ایم اینڈ ایم کے ساتھ کئی اشتراکی منصوبوں کے آغاز کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، سخت تربیتی طریقہ کار اور سیکھنے کے تجربات کے ذریعہ، طلباء کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بامعنی شراکت کے لیے درکار عملی مہارتوں اور قابلیت سے لیس کیا جائے گا۔

ڈاکٹر انیش شاہ نے کہا کہ کمپنی کے رائز فلسفے سے ہم آہنگ، یہ پروجیکٹ خواتین کو افرادی قوت میں شامل ہونے اور مالی خود مختاری حاصل کرنے کے لیے ضروری مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون دیدی یوجنا کے تحت پائلٹ پروجیکٹ خواتین، زراعت  اور ٹکنالوجی کے اپنی نوعیت کے پہلے ہم آہنگی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت، ایم ایس ڈی ای اور ایم اینڈ ایم حیدرآباد اور نوئیڈا میں واقع نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) میں دو پائلٹ پروجیکٹوں کا انعقاد کریں گے، جس میں 20 خواتین کے خصوصی بیچوں میں 500 خواتین کو ہنر مند بنایا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ذریعہ منظور شدہ 15 روزہ نصاب ان مراکز میں ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن (آر پی ٹی او) کے تربیت دینے والوں  کے ذریعہ پہنچایا جائے گا۔

اس شراکت داری میں ، این ایس ٹی آئی تربیتی پروگرام کو چلانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے، شرکاء کے لیے ہاسٹل کی سہولت فراہم کریں گے، اور شرکت کو متحرک کرنے کے لیے مقامی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس اور غیر سرکاری اداروں تک پہنچیں گے۔ مہندرا گروپ سمولیشن مشینری/ڈرونز، سمیلیٹر کنٹرولر، سمیلیٹر سافٹ ویئر، i5 پروسیسر اور ٹرینرز کے ساتھ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعہ ابتدائی سیٹ اپ سپورٹ فراہم کرے گا، اور پائلٹ پروجیکٹوں کی مدت کے لیے مراکز میں ڈی جی سی اے لائسنس یافتہ تربیت دہندگان کےآپریٹنگ کے اخراجات کو پورا کرے گا۔

پائلٹ پروجیکٹوں کی تربیت اور اور نتائج ملک بھر میں شناخت شدہ این ایس ٹی آئی/آئی ٹی آئی میں ڈرون دیدی یوجنا کو بڑھانے میں ایم ایس ڈی ای معاونت کرے ۔ ڈرون دیدی یوجنا کے معاہدے کی مزید حمایت کے طور پر، ایم اینڈ ایم جلد ہی ظہیر آباد، تلنگانہ، اور ناگپور، مہاراشٹر میں کمپنی کے ہنر مندی کے مراکز میں خواتین کے لیے ڈرون ٹریننگ شروع کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

6852



(Release ID: 2020276) Visitor Counter : 35