سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی  نے شاہراہوں کے  صارفین کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر ٹول آپریٹنگ ایجنسی کو روک دیا

Posted On: 10 MAY 2024 3:56PM by PIB Delhi

ٹول (صارف فیس) آپریٹر اور اس کے ملازمین کے ذریعہ عام لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی  نے راجستھان میں امرتسر -جام نگر سیکشن کے سرمنڈی ٹول پلازہ پر قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کے واقعہ کے لئےمیسرز ردھی سدھی ایسوسی ایٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔

پانچ مئی 2024 کو سرمنڈی ٹول پلازہ پر ہائی وے صارفین کے ساتھ ٹول آپریٹنگ ایجنسی کے ملازمین کی طرف سے حملہ اور بدتمیزی کا ایک واقعہ کی اطلاع آئی تھی ۔ اس معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی  کے ذریعہ اس واقعہ کی جانچ کی گئی اور کمپنی کو ایک 'شو کاز' نوٹس جاری کیا گیا۔ ٹول آپریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب تسلی بخش نہیں پایا گیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ معاہدے کی دفعات اور این ایچ اے آئی  کے اسٹینڈنگ آپریٹنگ طریقہ کار کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے، ایجنسی کو ہائی وے استعمال کرنے والوں کے ساتھ تشدد اور بدتمیزی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔ اتھارٹی نے میسرز ردھی سدھی ایسوسی ایٹس کو پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کی فہرست سے تین ماہ کی مدت کے لیے روک دیا ہے۔

اس کے ٹول آپریٹرز کے ساتھ این ایچ اے آئی  معاہدہ کا واضح طور پر اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ٹھیکیدار کے ذریعہ تعینات اہلکار عوام کے ارکان کے ساتھ بدتمیزی/ بدسلوکی نہیں کریں گے اور اپنے رویے میں سخت نظم و ضبط اور شائستگی کا مشاہدہ کریں گے۔ پچھلے سال، این ایچ اے آئی  نے ٹول پلازوں پر جھگڑے کے واقعات کو روکنے اور مسافروں اور ٹول آپریٹروں دونوں کے مفادات کی حفاظت کے لیے تفصیلی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ) جاری کیا۔

این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں پر محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے حال ہی میں ٹول پلازوں پر شاہراہوں کا استعمال کرنے والوں کے ساتھ تشدد اور بدسلوکی میں ملوث ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

6851



(Release ID: 2020263) Visitor Counter : 51