وزارت دفاع
گزٹ نوٹیفکیشن کے توسط سے انٹر – سروسز آرگنائزیشنز (کمانڈ، کنٹرول اور ڈسپلن) ایکٹ کی مشتہری
Posted On:
10 MAY 2024 4:04PM by PIB Delhi
انٹر – سروسز آرگنائزیشنز (کمانڈ، کنٹرول اور ڈسپلن) ایکٹ کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ مشتہر کیا گیا ہے جو 10 مئی 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔ انٹر-سروسز آرگنائزیشنز (آئی ایس اوز) کی مؤثر کمان، کنٹرول اور اس کے کام کاج کی اثرانگیزی میں اضافے کے لیے، اس بل کو سال 2023 کے مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعہ منظوری دی گئی تھی۔ 15 اگست 2023 کو اس بل کو صدر جمہوریہ ہند کی رضامندی حاصل ہوئی۔
اس ایکٹ کے توسط سے، ہر ایک سروس اہلکار کی منفرد سروس شرائط کو پریشان کیے بغیر نظم و ضبط کے مؤثر رکھ رکھاؤ اور انتظام و انصرام کے لیے، آئی ایس اوز کے کمانڈرس ان چیف اور آفیسرز اِن چیف کو ان کے ماتحت کام کر رہے سروس اہلکاران پر اختیار حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے ساتھ، یہ ایکٹ آئی ایس اوز کے سربراہان کو بااختیار بنائے گا اور معاملات کے تیز رفتار نپٹارے کے لیے راہ ہموار کرے گا، متعدد کاروائیوں سے بچائے گا، نیز یہ مسلح افواج کے اہلکاران کے درمیان مضبوط تر ارتباط اور یکجہتی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6847
(Release ID: 2020262)
Visitor Counter : 79