مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ٹیلی مواصلات اپنی نوعیت کی اولین پہل قدمی کے تحت ’’ٹیلی کام ڈیزائن کولابریشن اسپرنٹ‘‘ تقریب کے ساتھ 15 اسٹارٹ اپس اور تعلیمی شعبے کو ایک اسٹیج پر لے کر آیا
مختلف اسٹارٹ اپ ادارے اور دیگر شرکاء ڈیپ-ٹیک ریپڈ نظریے اور حل تلاشنے میں مصروف عمل ہیں
اس کا مقصد مستقبل پر مبنی ٹیلی مواصلات ایکو نظام کے لیے راہ ہموار کرنا ہے
Posted On:
09 MAY 2024 5:07PM by PIB Delhi
اپنی نوعیت کی منفرد پہل قدمی کے تحت، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) ’’ٹیلی کام ڈیزائن کولابریشن اسپرنٹ‘‘ کے تحت تعلیمی شعبے اور تحقیقی اداروں کو ایک اسٹیج پر لے کر آیا ہے۔ اس اسپرنٹ کا اہتمام آئی آئی ٹی بنگلور میں محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعہ کیا گیا۔ ریڈیو ایکسیز نیٹ ورک (آر اے این) میں مصروف عمل پندرہ سرکردہ اسٹارٹ اپس / ایم ایس ایم ای ، بنیادی ایکو نظاموں، آئی آئی ٹی مدراس، سی –ڈاٹ، آئی آئی ٹی دہلی جیسے مقتدر اداروں اور دیگر نیٹ ورکنگ کمپنیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
یہ تمام تر ادارے ایک جامع اور مستقبل کے لیے تیار ٹیلی کام تکنالوجی کی ترقی کے لیے ڈیپ ٹیک ریپڈ نظریے اور اختراعی حل تلاشنے میں مصروف عمل ہیں۔ اس تکنالوجی میں جامع 5 جی حل اور 6جی کے تعلق سے مستقبل میں راہ ہموار کرنے جیسی چیزیں شامل ہیں۔ اس اسپرنٹ کے تین اہم مقاصد ہیں:
- اجتماعی قوت کو بروئے کار لانا: اسپرنٹ نے اسٹارٹ اپس کو 5جی بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں میں مہارت کو یکجا کرنے کے قابل بنایا، جدت کو فروغ دیا اور ٹیلی کام اسٹیک کی مشترکہ ترقی کو تیز کیا۔
- جامع حل کو فروغ دینا: تعاون کے ذریعے، سٹارٹ اپس کا مقصد جامع 5جی حل تیار کرنا، صنعت کی ضروریات کو پورا کرنا اور مستقبل کی ترقی کے لیے تیاری کرنا ہے۔
- منڈی کے مواقع پیدا کرنا: کوششوں کو ترتیب دے کر، یہ مارکیٹ کی صلاحیت کو غیر مقفل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اسٹارٹ اپس کو مقابلہ کرنے اور ٹیلی کام کے منظر نامے میں ترقی کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔
اسپرنٹ تقریب کے دوران عمیق اور تفصیلی بات چیت کے بعد، ہندوستانی ٹیلی مواصلات ماحولیاتی نظام میں خلاء کو دور کرنے اور 6جی اور دیگر آنے والی تکنالوجیوں کے لیے تیار رہنے کے نتائج پر مبنی گروپ تشکیل دیے گئے۔ یہ گروپ بنیادی انفراسٹرکچر، ڈسٹری بیوشن یونٹوں (ڈی یوز)، ریڈیو یونٹوں(آر یوز)، سنٹرل یونٹوں (سی یوز) اور دیگر عناصر پر توجہ مرکوز کریں گے جن کا مقصد موجودہ خلا کو پر کرنا اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں حل فراہم کرنا ہے۔ دو ورکنگ گروپس بھی تشکیل دیے گئے۔
شرکاء نے اس اہم پہل قدمی کی تعریف کرتے ہوئے اسے صنعت میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے قریبی تعاون میں بھی دلچسپی ظاہر کی اور ڈی او ٹی پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات جاری رکھے۔
اسپرنٹ تقریب کے دوران اختراع کو پروان چڑھانے اور 5جی اور اس سے آگے کے دور میں عالمی قیادت کے لیے بھارت کے ٹیلی مواصلات کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں ڈی او ٹی کی عہد بندگیوں کو اجاگر کیا گیا۔ تعلیمی شعبے اور صنعت کے ساتھ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کی منفرد قوت اور اہلیت کو یکجا کرتے ہوئے، ڈی او ٹی کا مقصد ایک مضبوط اور مستقبل پر مبنی موبائل ٹیلی کام تکنالوجی تیار کرنا ہے جس میں 6جی تکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی ہو۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6830
(Release ID: 2020106)
Visitor Counter : 1040