سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے کونسل (سی ایس آئی آر) - جگیاسا نے موسمیاتی تبدیلی پر طلباء کو سائنس سے جوڑنے کے پروگرام کی میزبانی کی

Posted On: 08 MAY 2024 6:41PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے کونسل (سی ایس آئی آر)-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) کے جگیاسا ڈویژن نے آج وویکانند ہال،سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کیمپس، نئی دہلی میں‘‘موسمیاتی تبدیلی کے اثرات: خوراک اور پانی کی پائیداری’’ کے عنوان سے طلباء کو سائنس سے جوڑنے کے ایک پروگرام کی میزبانی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-05-08184229XHZL.png

اس پروگرام کا مقصد اسکول کے طلباء کو شامل کرنا اور سائنس کی تعلیم کے ذریعے پائیداری کے اقدامات کی ترغیب دینا تھا۔ پروگرام میں دو اسکولوں: کیندریہ ودیالیہ بی ایس ایف کیمپ چاولہ اور کیمبرج اسکول، سری نواس پوری، نئی دہلی کے کل 55 طلباء نے حصہ لیا۔

پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر،سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے کہا کہ ‘‘موسمیاتی تبدیلی کے اہم مسئلے کے جواب میں، ہم نے ‘رنکل اچھے ہیں’ مہم کا آغاز کیا ہے جس میں عملہ توانائی کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کے لیے بغیر استری والے کپڑے پہنیں گے۔ ہمارا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور طلباء کو ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کے طریقوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔ اس اسٹوڈنٹ سائنس کنیکٹ پروگرام کے ذریعے، ہم ایک ایسی نسل کی پرورش کے لیے وقف ہیں جو اپنے ماحولیاتی اثرات سے آگاہ ہے اور مثبت فرق لانے کے لیے پرعزم ہیں۔’’

اس پروگرام میں نربھیا سائنس میوزیم، ایم سی ڈی، نئی دہلی سے جناب امت کمار شرما کی قیادت میں ‘‘ڈوئنگ سائنس ایک تفریح ہے’’ کے نام سے ایک پرکشش پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔ سواستک نمائش کا دورہ بھی اس پروگرام کا ایک حصہ تھا۔ پرنسپل انوسٹی گیٹر اور  سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر جگیاسا پروجیکٹ کے نوڈل، ڈاکٹر سمن رے (پرنسپل سائنسدان)، ڈاکٹر شیو نارائن نشاد، سینئر سائنسدان اور ڈاکٹر کنیکا ملک، سینئر پرنسپل سائنسدان سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 6819)


(Release ID: 2020013) Visitor Counter : 109