وزارت دفاع

انڈین کوسٹ گارڈ نے اندرون ملک تیارکی گئی بحری درجے کے فولاد کے لئے پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے ،تاکہ بحری جہازسازی میں اندرون ملک تیارکی گئی فولاد میں اضافہ کیاجاسکے

Posted On: 08 MAY 2024 12:12PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی )نے  نئی دہلی میں اندرون ملک تیارکی گئی بحری درجے کے فولاد کے لئے پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے ،تاکہ بحری جہازسازی میں اندرون ملک تیارکی گئی فولاد میں اضافہ کیاجاسکے۔ اس شراکت داری کے ذریعہ دونوں اداروں نے ملک کے مفاد میں ان اشیاء کے استعمال اورانھیں تیارکرنے کے لئے صلاحیت کو بڑھانے اوراندرون ملک تیارکرنے میں تیزی لانے کا عزم کیاہے ۔

یہ مفاہمت نامہ پیچیدہ سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں سرکاری پرائیویٹ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگرکرتاہے اور حکومت کی ایجنسیوں اور پرائیویٹ سیکٹرکے درمیان اشتراک کی ضرورت پرزوردیتاہے ۔ جبکہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لئے بحری گریڈ کی بروقت سپلائی کے لئے بحری جہازسازی یارڈز کی یقین دہانی کے طورپر اس مفاہمت نامے میں  مصنوعات تیارکرنے کے لئے نامزد کئے گئے اسٹیل پلانٹ کے ساتھ کوائلٹی ، گریڈ اورڈائمنشن سمیت  بہت سے کلیدی فوائد طے کئے گئے ہیں ۔

اس مفاہمت نامے پردستخط آئی سی جی کے  آئی جی ایچ کے شرما جو ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل (میٹریل اورمینٹیننس بھی ہیں ) نے کئے ، جبکہ چیف مارکیٹنگ آفیسر جے ایس پی جناب ایس کے پردھان نے بھی  اس مفاہمت نامے پردستخط کئے ۔اس موقع پر ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے سینئرافسران بھی موجود تھے ۔

******

 (ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6811



(Release ID: 2019936) Visitor Counter : 33