وزارت خزانہ

بھارت اور بھوٹان کے درمیان 5ویں مشترکہ کسٹمز گروپ (جے جی سی) کی میٹنگ 6اور7 مئی دوہزارچوبیس( 2024 )کو لیہہ، لداخ میں منعقد کی گئی


پانچویں جے جی سی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بھارت اور بھوٹان نے تکمیل کے ان نئے سلسلوں کو دریافت کرنے سے اتفاق کیا جنہیں باہمی فائدے کے لیے زیادہ سے زیادہ کیا جا سکتا ہے

Posted On: 07 MAY 2024 8:58PM by PIB Delhi

بھارت اور بھوٹان کے درمیان 5ویں مشترکہ کسٹمزگروپ  (جے جی سی) کی میٹنگ 6 اور7 مئی 2024 کو لیہہ، لداخ میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت جناب سرجیت بھوجابل، خصوصی سکریٹری اور ممبر (کسٹمز)، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز، حکومت ہند، اور بھوٹان کی شاہی حکومت میں خزانے کی وزارت  کے مالیہ اور کسٹمز کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل  جناب سونم جمتشو نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00133JG.jpg

5ویں مشترکہ  کسٹمز گروپ ،جے جی سی میٹنگ میں متعدد باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جس میں  نئے لینڈ کسٹم سٹیشنز کا افتتاح اور نئے تجارتی راستوں کو نوٹیفائی کرنا، بنیادی ڈھانچے کا فروغ ، ٹرانزٹ کے عمل کا آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن،ا سمگلنگ کی روک تھام، سرحد پار سے مربوط انتظام، آمد سے پہلےکے کسٹمز سے متعلق اعدادوشمار کا تبادلہ،  کسٹمز تعاون پر دوطرفہ معاہدہ اور الیکٹرانک کارگو سسٹم کے تحت ٹرانزٹ کارگو کی نقل و حرکت وغیرہ شامل ہیں۔

بھوٹان نے بھوٹان کسٹم انتظامیہ کوآئی آرایس  پروگرام سمیت ورکشاپس، سیمینارز اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے صلاحیت سازی، تربیت اور ہنرمندی کی ترقی فراہم کرنے میں مسلسل تعاون کے لیے بھارتی حکومت  بالخصوص مرکزی بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کا شکریہ ادا کیا۔  بھوٹان نے بھی مختلف دوطرفہ معاہدے کے ذریعے بھوٹان کے ساتھ سرحد پار تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے  بھارتی حکومت کی مخلصانہ کارروائیوں کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00207NU.jpg

کسٹمز کے طریقہ کار کی دوبارہ تعریف اور دوبارہ انجینئرنگ، کسٹمز تعاون کو فروغ دینے اور بہترین عالمی طریقوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ سرحد پار تجارت کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بھارت-بھوٹان مشترکہ کسٹمز گروپ کی میٹنگیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ  میٹنگیں زمینی سرحدوں پر ہموار کسٹم کلیئرنس کے لیے رابطوں کو بڑھانے اور تجارتی بنیادی ڈھانچے کے فروغ  میں  اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مغربی بنگال (6) اور آسام (4)  ریاستوں میں ہندوستان بھوٹان سرحد سے متصل 10 لینڈ کسٹم اسٹیشن ہیں۔

درآمدی اور برآمدی دونوں  ذرائع کے طور پر ہندوستان بھوٹان کا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار ہے۔ 2014 سے، بھوٹان کے ساتھ ہندوستان کی تجارت تین گنا زیادہ ہوکر 15-2014 میں 484 ملین امریکی ڈالر ہوگئی تھی اور اس میں 23-2022 میں 1,615 ملین کا اضافہ ہوا ہے، جو بھوٹان کی مجموعی تجارت کا تقریباً 80فیصدہے۔ بھوٹان کے ساتھ زمینی کسٹم اسٹیشن کے ذریعے تجارت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ بھوٹان ایک خشکی والا ملک ہے۔ بھوٹان کے ساتھ روابط کو بڑھانا ہندوستان کی ‘نیبرہوڈ فرسٹ یعنی پڑوس پہلے اور‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کا  اہم حصہ  ہے۔

مذکورہ میٹنگ ایک امیدافزا نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ دونوں ممالک نے  بھارت اور بھوٹان کے درمیان تکمیل کے نئے سلسلے دریافت کرنے پر اتفاق کیا، جن کو باہمی فائدے کے لیے زیادہ سے زیادہ کیا جا سکتا ہے، نوجوانوں کی توقعات اور امنگوں کا جواب دیا جا سکتا ہے اور نئی ٹیکنالوجیز اور سماجی اختراعات سے متعلق تیز رفتار تبدیلیوں کے مطابق خود کو  ڈھالا جاسکتا ہے۔طرفین نے باہمی خوشحالی کے لیے کسٹم اور تجارتی تعاون کو آسان بنانے کے لیے نئی پیش رفت پر غور کرنے سےبھی اتفاق کیا۔

********

  ش ح۔ش م ۔رم

U-6809  



(Release ID: 2019932) Visitor Counter : 50