محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کرناٹک ہائی کورٹ کے جاری کردہ حالیہ فیصلے کے جواب میں کارروائی کے طریقہ کار کا فعال طور پر جائزہ لے گی

Posted On: 07 MAY 2024 8:27PM by PIB Delhi

ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کرناٹک ہائی کورٹ کے جاری کردہ حالیہ فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی ورکرز کے لیے مخصوص التزامات سے متعلق ہے جیسا کہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اسکیم 1952 کے پیراگراف 83 اور ایمپلائز پنشن اسکیم 1995 کے پیراگراف 43 اے  میں بیان کیے گئے ہیں، جنہیں آئین کے آرٹیکل 14 سے متصادم سمجھا جاتا ہے۔ ای پی ایف او اس فیصلے کے جواب میں کارروائی کے طریقہ کار کا فعال طور پر جائزہ لے رہی ہے۔

ہندوستان کے اس وقت 21 ممالک کے ساتھ سماجی تحفظ کے معاہدے ہیں۔ یہ معاہدے باہمی طور پر باہمی بنیادوں پر ان ممالک کے ملازمین کے لیے جاری سماجی تحفظ کی کوریج کو یقینی بناتے ہیں۔ جب ان ممالک کے شہری ایک دوسرے کے علاقوں میں ملازمت اختیار کرتے ہیں، تو ان کی سماجی تحفظ کی کوریج بلا تعطل برقراررہتی ہے۔

ان معاہدوں کا مقصد بین الاقوامی ملازمت کے دوران ملازمین کی بلا تعطل سماجی تحفظ کی ضمانت دینا ہے۔ بین الاقوامی نقل و حرکت کو فروغ دینے اور آبادیاتی منافع کا فائدہ اٹھانے کے لیے یہ معاہدے ہندوستان کے لیے بہت اہم ہیں۔ ای پی ایف او ایسے سماجی تحفظ کے معاہدوں کے لیے ہندوستان میں آپریشنل ایجنسی کے طور پر کام کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6804


(Release ID: 2019890) Visitor Counter : 96