کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی کی وزارت آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم، دھنباد کے تعاون سے ریاستی کان کنی انڈیکس پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرے گی

Posted On: 07 MAY 2024 3:56PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی - انڈین اسکول آف مائنز (آئی آئی ٹی- آئی ایس ایم) دھنباد کے تعاون سے ریاستی کان کنی کے مسودہ جاتی فریم ورک پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کل یعنی 8 مئی 2024 کو دہلی میں ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کرے گی۔ ریاستوں کی کان کنی کے شعبے کی کارکردگی کا احاطہ کرنے کے لیے اس انڈیکس کا تصور کیا گیا ہے۔ وزارت معدنیات کے سکریٹری، جناب وی ایل کانتھا راؤ، ورکشاپ کی صدارت کریں گے، جس میں ریاستوں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔

کان کنی کا شعبہ متعدد ویلیو چینز میں سب سے آگے ہے، جو اہم صنعتی ڈومینز جیسے اسٹیل، نان فیرس دھاتیں، سیمنٹ، کھاد، کیمیکلز اور الیکٹرانکس کو خام مال فراہم کرتا ہے۔ ملک کے کان کنی کے شعبے کی ترقی میں ریاستوں کا اہم رول ہے۔ کان کنی کے شعبے کے وژن کے لیے جو کہ مساوات، پائیداری اور ذمہ داری کے ساتھ وسائل کے بہترین استعمال کو ترجیح دیتا ہے، ہندوستان کے جغرافیہ کی تلاش پر توجہ مرکوز کرنے، مستقبل کی معدنی پیداوار میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے اور کان کنی سے متعلق کاموں سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے مفاد اور فائدے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسی کسی قومی کوشش میں، ریاست کی متعلقہ حصے داری اہم ہے اور اس کی عکاسی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح، کان کنی کے شعبے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی کان کنی کی سرگرمیوں میں مستقبل کی تیاری کو شامل کرنے کے لیے ایک ریاستی مائننگ انڈیکس کا تصور کیا گیا ہے۔ انڈیکس کا دائرہ ایندھن کے بغیر اہم معدنیات اور معمولی معدنیات ہوگا۔ کان کنی کی وزارت نے آئی آئی ٹی- آئی ایس ایم، دھنباد کو فریم ورک ڈیزائن کرنے، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور انڈیکس بنانے کے لیے مطالعہ کرنے کا کام سپرد کیا ہے۔

اس عمل کو شفاف اور با مقصد بنانے کے لیے انڈیکس کی تیاری کے ہر مرحلے پر ریاستوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ دہلی میں ایک روزہ ورکشاپ اسی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ ورکشاپ میں ریاستوں سے حاصل ہونے والے تاثرات (فیڈ بیک) سے فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6801


(Release ID: 2019881) Visitor Counter : 101