کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

فارماسیوٹیکز کے محکمے کے سکریٹری نے نئی دہلی میں سی آئی آئی  کے تعاون سے میڈی  ٹیک  اسٹیکاتھون  2024 کا آغاز کیا


ہندوستان کی میڈ ٹیک صنعت میں سالانہ 28 فیصد  کی شرح نمو کے تخمینے کے ساتھ بے پناہ صلاحیت ہے: ڈاکٹر ارونیش چاولہ

صنعت کے کپتان اور اہم اسٹیک ہولڈرز  منتخب طبی آلات کی ویلیو چین میپنگ پر غور و خوض  کریں گے  تاکہ آگے کے لائحہ عمل  پر بامعنی بات چیت کی سہولت فراہم کی جا سکے

Posted On: 07 MAY 2024 3:48PM by PIB Delhi

کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے فارماسیوٹیکل  محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر ارونیش چاولہ نے آج نئی دہلی میں سی آئی آئی  کے تعاون سے میڈی  ٹیک اسٹیکاتھون  2024 کا آغاز کیا۔ میڈی  ٹیک اسٹیکاتھون ایک اہم پہل  ہے جسے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے میڈ ٹیک  سیکٹر کے اندر منتخب طبی آلات کا ایک جامع ویلیو چین تجزیہ کرکے تبدیلی لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین کے ساتھ قریبی مشاورت کے ذریعے، اسٹیکاتھون کا مقصد اہم چیلنجوں سے نمٹنا، گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا  اور درآمدی انحصار کو کم کرنا ہے، اس طرح ہندوستان کو طبی ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر  ایک مقام دلانا ہے۔ اس موقع پر فارماسیوٹیکل  محکمے  کے جوائنٹ سکریٹری جناب آر پی سنگھ اور سی آئی آئی نیشنل میڈیکل ٹیکنالوجی فورم کے چیئرمین جناب   ہمانشو بید اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران اور صنعت کے نمائندے موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHSO.jpg

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ارونیش چاولہ نے کہا کہ ہندوستان کی میڈ ٹیک صنعت میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جس میں سالانہ 28 فیصد کی شرح نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 2030 تک 50 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے  اس وقت ہندوستان عالمی سطح پر ٹاپ 20 میں شامل ہے اور ایشیا میں طبی آلات  کے لئے چوتھا سب سے بڑا بازار ہے۔ سال 2022-23 کے لیے خالص درآمدات 0.45 کے درآمدی کوریج تناسب کے ساتھ 4101 ملین امریکی ڈالر ہے۔

سکریٹری ارونیش چاولہ نے کہا کہ اس شعبے میں درآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بنیادی طور پر امریکہ، چین اور جرمنی جیسے ممالک سے کیا جاتا ہے، تاہم، ہندوستان کا مضبوط پالیسی ایکو سسٹم برآمدات میں اضافے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کے ذریعے درآمدی انحصار کو کم کرنے کے مواقع پیش کرتا ہے۔

فارما سکریٹری جناب  ارونیش چاولہ نے پالیسی سازوں اور  ملک میں طبی آلات کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک مضبوط پالیسی اسٹیک تیار کرنے کے لیے   صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے معیار پر توجہ مرکوز کرنے کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان عالمی سطح پر مسابقتی بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات نے گزشتہ سال کے دوران استعمال کی اشیاء اور ڈسپوزایبل میں درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے  اور صنعت پر زور دیا کہ وہ میڈی ٹیک سیکٹر کے دیگر ستونوں میں رفتار کو جاری رکھے۔

ان چیلنجوں سے نمٹنے اور سیکٹر میں کاروبار کرنے کی آسانی اور لاگت دونوں کو بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شراکت داری کو فروغ دے کر، تحقیق اور اختراع میں سرمایہ کاری کو بڑھا کر  اور ویلیو چین کے عمل کو ہموار کر کے، ہم سب کے لیے قابل رسائی اور سستی صحت  دیکھ  ریکھ کے اپنے مشترکہ مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I0W2.jpg

ڈاکٹر چاولہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  اسٹیکا تھون کے ذریعے، شرکاء طبی آلات کی صنعت کے اندر مختلف مصنوعات کے حصوں کی پیچیدگیوں کا جائزہ لیں گے تاکہ ان کے منفرد چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں بصیرت حاصل کی جا سکے، طبی آلات کی صنعت کے مختلف حصوں میں ویلیو چینز کا تجزیہ   اور  میپنگ کی جا سکے تاکہ کلیدی اسٹیک ہولڈرز، عمل  اور انحصار، طبی آلات کی صنعت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے   اہم مسائل جیسے  درآمدی انحصار، ریگولیٹری رکاوٹیں  اور ٹیکنالوجی سے متعلق خامیوں  کو شناخت کیا جاسکے ۔

اسٹیکا تھون  آٹھ مرکوز گروپوں  یعنی کینسر تھیراپی، امیجنگ، کریٹیکل کیئر، معاون طبی آلات، باڈی امپلانٹس، جراحی کے آلات اور اسپتال کے آلات، استعمال کی جانے والی اشیاء اور ڈسپوزایبل اور آئی وی ڈی  آلات اور ری  ایجنٹس میں  غور و خوض کرے گا، جن میں سے ہر ایک کو مخصوص مقاصد کی ذمہ داری دی جائے گی۔  جن میں اہم طبی آلات کی شعبہ وار شناخت، درآمدی برآمدی حرکیات کا جائزہ، ڈیوٹی ڈھانچے کی جانچ  اور پوری ویلیو چین پر ان کے اثرات شامل ہیں۔

اس ورکشاپ سے پہلے، گروپ لیڈز اور ممبران نے وسیع ورچوئل مباحثے اور تیاری کا کام کیا ہے۔ سیکٹر میں چیلنجز برقرار ہیں، جن میں  لاگت کا مسابقتی ہونا، کوالٹی ایشیورنس اور ریگولیٹری رکاوٹیں شامل ہیں۔

سی آئی آئی کے چیئرمین جناب  ہمانشو بید  نے باہمی تعاون کے ایک مشترکہ وژن پر روشنی ڈالی، جس میں اسٹیک ہولڈرز ٹھوس نتائج حاصل کرنے اور میڈ ٹیک صنعت کو بے مثال ترقی کی طرف آگے بڑھانے کے لیے متحد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی میڈ ٹیک برآمدات 4 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے  جس کے نتیجے میں  صنعت قابل ذکر توسیع کے راستے پر کھڑی ہے۔ تاہم، انہوں نے ہندوستان کے اندر مصنوعات کی کھپت اور  پروڈکشن کے  فرق کو دور کرنے کے لیے ڈیٹا کولیشن کے بہتر طریقہ کار کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا میڈ ٹیک  لینڈ اسکیپ امکامات سے بھرا ہے، جو اگلی دہائی میں عالمی مارکیٹ کے  10 فیصد  حصہ پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ عالمی معیار کے اسپتالوں، ہنر مند افرادی قوت اور جدید وسائل پر مشتمل ایک مضبوط ایکو سسٹم سے مالا مال، ہندوستان عالمی میڈ ٹیک میدان میں سب سے آگے نکلنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے صنعت دوست پالیسیوں کو فروغ دینے، ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کرنے اور ہدف شدہ  مراعات اور ٹیکنالوجی فنڈز کے ذریعے  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے  کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو تعاون فراہم کرنے کی اہمیت پر مزید زور دیا۔

بے پناہ صلاحیت کے اس پس منظر میں، میڈی ٹیک اسٹیکاتھون 2024 صنعت کو اختراع اور خود  کفیلی کی بے مثال بلندیوں کی طرف لے جانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی مہارت کو بروئے کار لانا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6800

                          



(Release ID: 2019880) Visitor Counter : 35