وزارت سیاحت
وزارت سیاحت کی دبئی میں عربین ٹریول مارٹ 2024 میں شرکت
ہندوستان کو سال بھر ایک جامع منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے ’کول سمرز آف انڈیا‘ مہم کا آغاز
Posted On:
06 MAY 2024 5:56PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت، حکومت ہند 6 مئی سے 9 مئی 2024 تک دبئی میں منعقد ہونے والے عربین ٹریول مارٹ 2024 میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ تقریب مشرق وسطیٰ کے سیاحتی بازار میں ہندوستان کی موجودگی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
انکریڈیبل انڈیا (درخشاں ہندوستان) پویلین کا افتتاح آج دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل جناب ستیش کمار سیون نے کیا۔ پویلین نے ایک شاندار آغاز کیا ہے، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی پوری مارکیٹ پر قبضہ کرنا ہے۔ ٹور آپریٹرز، لگژری ہوٹلوں، ویلنیس ریزورٹس اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن پر مشتمل ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے، بھارت خود کو 365 دن کی منزل کے طور پر پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
غیر معروف لیکن فرحت بخش مقامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزارت سیاحت نے عربین ٹریول مارٹ میں ’کول سمرز آف انڈیا‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل مہم اس تصور کو چیلنج کرتی ہے جس میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہندوستان میں موسم گرما کے دوران اتنی گرمی پڑتی ہے کہ اس موسم میں سفر کے لیے مناسب نہیں ہے۔ اس مہم میں ہمالیہ سمیت پہاڑی ریزورٹس کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ مہم سال بھر ہندوستان کو ایک جامع منزل کے طور پر فروغ دینے کی کوشش ہے۔
عربین ٹریول مارٹ 2024 میں ہندوستان کی شرکت، سیاحت کی صنعت اور بڑے پیمانے پر معیشت کے لیے بے پناہ امکانات رکھتی ہے۔ یہ تقریب ہندوستانی سیاحت کے حصص داروں کو اپنی پیشکشوں کی نمائش، صنعت کے اندر اتحاد قائم کرنے اور ایم ای این اے کے علاقے سے آنے والوں کو راغب کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، سیاحت کے شعبے میں آمدنی کے امکانات پیدا ہونے اور روزگار کی تخلیق کے مواقع کو فروغ ملنے کی امید ہے۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 6790
(Release ID: 2019786)
Visitor Counter : 83