کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں کوئلے کے پروڈکشن میں 7.41 فیصد اضافہ

Posted On: 02 MAY 2024 4:53PM by PIB Delhi

اپریل 2024 کے لیے ہندوستان کے کوئلے کا پروڈکش 78.69 ایم ٹی  (عارضی) تک پہنچ گیا،  جو کہ پچھلے سال 73.26 ایم ٹی تھا۔  اس طرح کی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.41 فیصد کی شرح نمو  دیکھی گئی ہے۔ اپریل 2024 کے دوران، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے 61.78 ایم ٹی (عارضی) کوئلے کے پروڈکشن کا مقصد حاصل کیا، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے  پروڈکشن  57.57 ایم ٹی کے مقابلے میں 7.31 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا  ہے  ۔ اس کے علاوہ، اپریل 2024 میں کیپٹیو/دیگر کے ذریعہ کوئلے کا پروڈکشن  11.43 ایم ٹی (عارضی) رہا، جس سے  پچھلے سال کے 10.12 ایم ٹی کے  مقابلے میں 12.99 فیصد  کی نمو  ظاہر ہوتی ہے ۔

اپریل 2024 کے لیے ہندوستان کی کوئلے کی ترسیل  85.10 ایم ٹی (عارضی) تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت  میں درج  کی گئی 80.23 ایم ٹی   کی ترسیل کے مقابلے میں  6.07 فیصد  زیادہ رہی۔ اپریل 2024 کے دوران، سی آئی ایل نے 64.26 ایم ٹی (عارضی) کوئلے کی ترسیل کی، جو کہ  پچھلے سال کی اسی مدت کی ترسیل 62.28 ایم ٹی  کے مقابلے میں 3.18 فیصد  زیادہ ہے ۔  اس کے علاوہ ، اپریل میں کیپٹیو/دیگر کے ذریعہ کوئلے کی ترسیل 15.16 ایم ٹی (عارضی) درج  کی گئی، جو  کہ پچھلے سال کی  11.95 ایم ٹی  کے مقابلے میں 26.90 فیصد  کی نمو کی  عکاسی کرتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6748


(Release ID: 2019473) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu