وزارت آیوش
7000 سے زیادہ یوگا کے شائقین نے گجرات میں سورت کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں مشترکہ یوگا کی مشق کی
یوگا کا بین الاقوامی دن اب یوگا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے – ویدیا راجیش کوٹیچا
یوگا کے بین الاقوامی 2024کے 50ویں الٹی گنتی نے یوگا کے بارے میں شائقین کےدرمیان بڑے پیمانے پرجوش پیدا کیا، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی
Posted On:
02 MAY 2024 11:42AM by PIB Delhi
یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 تک منائے جانے والے ایک عظیم الشان جشن ‘یوگا مہوتسو’ کے دوران سورت،یوگا کی خوشیوں سے بھرگیا۔اتھوالائنس کے پولس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ 02 مئی 2024 کو صبح 7.00 بجے سے کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کی مشق میں محو ہو کر، سات ہزار سے زائد بے تاب شرکاء اس گالا افیئر کے لیے ذاتی اور سماجی بہبوددونوں کوتقویت دینے کی خاطریوگا کی اہمیت کو بڑھانے کو اجاگرکرنے کے لئے سرگرمی سے جمع ہوئے۔

اس تقریب میں آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کے ساتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وزارت آیوش ، جناب ستیہ جیت پال نے شرکت کی۔ نئی دہلی کے انٹریونیورسٹی ایکسی لیٹرسینٹرکے ڈائریکٹر ، بینگلورو کے یوگک سائنسز کے لئے انٹریونیورسٹی سینٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر اویناش چندر پانڈے اورمرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ڈائریکٹر، ویدیا ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی نے بھی اس میں شرکت کی ۔ ان کی شرکت نے اس موقع کو ایک زبردست اہمیت دی ہے ۔ جس نے یوگا کے فروغ اور افراد اور برادریوں کی بہتری کے لیے مشترکہ لگن کو ظاہر کیا۔ ان کی شرکت نے یوگا کی مشق کے ذریعے مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا۔
آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ سورت نے بھی ملک کی ترقی میں شاندار اورزبردست تعاون کیا ہے۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ سورت کو ملک کے صاف ترین شہر کا خطاب ملا ہے۔
ویدیا کوٹیچا نے سورت میں ‘یوگا مہوتسو’ کے لیے اس کے پرسکون ماحول کے درمیان ہونے والے اجتماع پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حاضرین کو ان کی نظم و ضبط کے ساتھ رہنے پرتعریف کی ، جس نے پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا نے اب دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے اور یوگا کے بین الاقوامی دن 2023 میں دنیا بھر میں 23.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یوگا کی مشق میں شرکت کی۔ اس سال یہ شرکت یقینی طور پر کافی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 کی 25ویں الٹی گنتی کے موقع پر، بودھ گیا میں ایک اہم تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2015 میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا تھا، جب اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دیا۔ یہ دن جسمانی اورذہنی تندرستی کے لئے اورمختلف ثقافتوں اورمعاشروں میں اس کی عالمگیراپیل کو فروغ دینے کی غرض سے یوگا کی مشق بہت سے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، بین الاقوامی یوگا دن دنیا بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز، ورکشاپس اور مظاہروں کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے جس کا مقصد افراد اور کمیونٹیز پر یوگا کے گہرے اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا نے ہزاروں ہنر مند یوگا ماسٹرز تیار کرکے ہمارے ملک میں یوگا کے منظر نامے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی نے تقریب کا آغاز پرتپاک استقبالیہ خطبہ کے ساتھ کیا، پروگرام کی کامیابی میں ان کے گراں قدر تعاون کے لیے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یوگا کے عالمی دن 2024 (ٓائی ڈی وائی -2024) کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر یوگا مہوتسو کے کردار کو اجاگر کیا، اور یوگا کی عالمگیر مشق کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔ یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کا 10 واں ایڈیشن صحت اور تندرستی کو فروغ دینے والی اس عالمی تحریک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔
کامن یوگا پروٹوکول کا ایک براہ راست مظاہرہ دیکھنے کوملا، جس میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی قیادت میں مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے پریکٹیشنرزنے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ 5000 سے زیادہ یوگا کے شائقین نے مظاہرے میں سرگرمی سے حصہ لیا، مشترکہ طور پر کامن یوگا پروٹوکول میں بیان کردہ یوگا مشقوں میں شامل ہوئے۔
اس تقریب میں آیوش کی وزارت، گجرات یوگ بورڈ کے سینئر عہدیداروں، ریاستی حکومت کے نمائندوں، اور متعدد دیگر معززین اور ماہرین نے بھرپوراندازمیں شرکت کی ۔ مزید برآں، اس اجتماع کو قابل احترام یوگا ماسٹروں اور گرووں کے پیغامات کے ذریعے آگے بڑھایا گیا، جس نے اس موقع کی اہمیت کو مزید روشن کیا۔ ان کی اجتماعی شمولیت اور رہنمائی نے ذاتی اور سماجی بہبود کو فروغ دینے میں یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تقریب میں وسعت میں اضافہ کیا۔
آیوش کی وزارت نے مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ساتھ مل کر، یوگاکے بین الاقوامی دن 2024کی یاد منانے کی ایک تقریب ،‘100 دن، 100 شہروں اور 100 تنظیموں’ مہم کے ایک حصے کے طور پر بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہروں اوراجلاس کا ایک سلسلہ ترتیب دے رہی ہے۔ یہ پہل بہت سارے فریقوں کے تعاون سے کام کرتی ہے جس میں اسکول، یونیورسٹیاں، انسٹی ٹیوٹ، کالج، کارپوریٹ ادارے، نیز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔
******
(ش ح۔ح ا۔ع آ)
U-6744
(Release ID: 2019410)