پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے سووچھتا پکھواڑہ منایا
Posted On:
01 MAY 2024 4:03PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے 16 سے 30 اپریل 2024 تک سووچھتا پکھواڑہ منایا۔ یہ سال 2024 کے سووچھتا پکھواڑے کے کیلنڈر کے مطابق منایا گیا، جسے حکومت ہند کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے جاری کیا تھا۔
سووچھتا پکھواڑے کا آغاز 16 اپریل 2024 کو پارلیمانی امور کی وزارت کے سیکرٹری کے ذریعہ ’سووچھتا کا عہد‘ کرانے کے ساتھ ہوا۔
سووچھتا پکھواڑے کے دوران صفائی مہم چلائی گئی اور وزارت کے مختلف سیکشنوں کے ذریعے پرانی فزیکل فائلوں کا جائزہ لینے، ریکارڈنگ کرنے اور ان کی چھٹائی کا کام کیا گیا اور پرانی اور بیکار اشیاء کی نیلامی کے لیے نشاندہی کی گئی۔ سمویدھان سدن میں واقع وزارت کے دفاتر میں بھی کمروں اور آلات کی صفائی اور باقاعدگی سے رکھ رکھاؤ کیا گیا۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، بیداری پھیلانے اور صفائی ستھرائی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کیرالہ سینئر سیکنڈری اسکول، وکاس پوری کے طلبا کو سووچھتا کا عہد کرایا گیا۔ اسکول میں ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور جیتنے والوں کو نقد انعامات کے ساتھ سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
سووچھتا پکھواڑہ، 2024 وزارت کے سووچھتا کے معیارات پر بہترین پائے جانے والے تین اعلیٰ ترین سیکشنوں میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے اندر اور باہر سووچھتا کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر پرکاش نے پکھواڑے کے دوران وزارت کی طرف سے کی گئیں مختلف سرگرمیوں کا ایک مختصر تعارف بھی پیش کیا۔ انہوں نے عملے پر بھی زور دیا کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین طریقوں کو اپنائیں ۔
پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا نے سووچھتا سے متعلق سرگرمیوں میں عملے کی فعال شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سووچھتا بڑے مقصد کا حصہ ہے اور ملازمین کو سال بھر سووچھتا پکھواڑے کے نتائج کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6734
(Release ID: 2019359)
Visitor Counter : 86