ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی میں اپریل 2024 میں ہوا كا معیار 2018 سے شروع ہونے والے پچھلے 06 برسوں کی اسی مدت کے مقابلے میںزیادہ سے زیدہ دنوں تك اچھا اور معتدل رہا۔ اس میں سال 2020 شامل نہیں جس میں كوویڈ كی وجہ سے لاك ڈاون رہا۔ یہ تبدیلی نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے


اپریل 2024 کے دوران دہلی میں ہوا كے معیار كا انڈیكس بھی 2018 کے بعد اپریل کے اسی مہینے کے مقابلے میں دوسرا سب سے کم رہا ہے


دہلی میں اپریل کے مہینے کے حساب سے یومیہ اوسط ہوا كے معیار كا انڈیكس 2024 میں 182، 2023 میں 180، 2022 میں 255، 2021 میں 202، 2020 میں 110، 2019 میں 211، اور 2018 میں 222 رہا


2024 میں اپریل کے 30 دنوں کی مدت میں بھی پچھلے سالوں کی اسی مدت کے مقابلے میں یومیہ اوسط  پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 ارتكاز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے

Posted On: 30 APR 2024 7:53PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) اور ملحقہ علاقوں میں کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل، جامع اور ٹھوس کوششوں اور موافق موسمیاتی/موسمی حالات کے نتیجے میں دہلی میں اپریل 2024 میں ہوا كا معیار 2018 سے شروع ہونے والے پچھلے 06 برسوں کی اسی مدت کے مقابلے میںزیادہ سے زیدہ دنوں تك اچھا اور معتدل رہا۔ ( اس میں سال 2020 شامل نہیں جس میں كوویڈ كی وجہ سے لاك ڈاون رہا)۔ یہ تبدیلی نمایاں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ اپریل 2024 کے دوران دہلی میں 'اچھے سے اعتدال پسند' ہوا کے معیار والے دنوں کی تعداد 23 تھی جب کہ 2023 میں یہ تعداد 17 تھی۔ 2022 میں صفر؛ 2021 میں 18؛ 2020 میں 30؛ 2019 میں 12؛ اور 2018 میں 08۔

مركزی آلودگی كنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 کے دوران 'خراب سے خراب ترین' ہوا کے معیار کے دنوں کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے، دہلی نے ہوا كے معیار كا انڈیكس صرف 07 دنوں تك  200 رہا۔ ہوا كے معیار كا انڈیكس 2023 میں 13، 2022 میں 30، 2021 میں 12، 2019 میں 18 اور 2018 میں 22 دنوں تك  200 رہا۔

اس مدت کے دوران دہلی میں اوسط ہوا كے معیار كا انڈیكس بھی معتدل ہوا كے معیار كا انڈیكس زمرہ یعنی 200 سے نیچے رہا۔ اپریل 2024 کے دوران دہلی نے 2018 (2020 کو چھوڑ کر جو کوویڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا سال رہا) کے اپریل کے اسی مہینے کے مقابلے میں اپنی دوسری سب سے کم ماہانہ اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کا تجربہ کیا۔ دہلی میں اپریل کے مہینے كے حساب سے ہوا كے معیار كا یومیہ اوسط انڈیكس 2024 میں 182، 2023 میں 180، 2022 میں 255، 2021 میں 202، 2020 میں 110، 2019 میں 211، اور 2018 میں 222 رہا۔

یومیہ اوسط پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 ارتکاز کی سطحوں كو سامنے ركھ كر دیكھا جائے تو 2024 میں اپریل کے 30 دنوں کی مدت میں بھی گزشتہ سالوں کی اسی مدت کے مقابلے میں یومیہ اوسط  پی ایم 2.5 اور  پی ایم 10 میں نمایاں کمی آئی گئی۔

کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ فضائی آلودگی کی روک تھام، کنٹرول اور اس میں کمی کے لیے موثر اقدامات کرنے اور قومی راجدھانی خطے میں ہوا کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ذمہ داران کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔  ک ا

 



(Release ID: 2019238) Visitor Counter : 35


Read this release in: Tamil , English , Hindi