وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ گارڈ کی جانب سے لکشدیپ میں ایک سپر اسپیشلسٹ کیمپ کا اہتمام

Posted On: 30 APR 2024 4:32PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے اے آئی آئی ایم ایس، نئی دہلی کے اشتراک اور مرکزی انتظام والے علاقے کے انتظامیہ کی مدد سے مرکزی انتظام والے علاقے لکشدیپ کے دور دراز کے جزیروں کاوارتی اور اینڈروتھ میں 29 سے 30 اپریل 2024 تک ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ہر جزیرے کے کیمپ میں اندازاً ڈیڑھ ہزار شہری آئے اور ان لوگوں نے مفت ماہرانہ طبی علاج و مشورہ اور دواؤں کی سہولت سے استفادہ کیا۔

 

ڈاکٹر ایم سرینواس ، ڈائرکٹر ایمز دہلی نے پندرہ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم کی سربراہی کی، جو امراض نسواں، امراض اطفال، نیورولوجی، جلد کی بیماریوں اور ہڈیوں کی بیماریوں کے ماہر تھے۔ میڈیکل کیمپ نے دوردراز کے جزیروں میں مقامی لوگوں کو ماہر معالجین سے طبی صلاح و مشورہ فراہم کرنے کا موقع فراہم کرایا۔ ان معالجین نے مقامی طبی پیشہ ور افراد کو دستیاب طبی بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے لئے بیسک لائف سپورٹ (بی ایل ایس) لیکچر بھی دیئے۔

کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر ایم سرینواس نے کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل بھیشم شرما، کمانڈر کوسٹ گارڈریجن (مغرب)، سرجن کوموڈور دیویا گوتم ، وی ایس ایم، پرنسپل ڈائرکٹر (میڈیکل سروسز) سی جی ایچ کیو اور جناب اویناش کمار آئی اے ایس، ہیلتھ سکریٹری، یوٹی انتظامیہ بھی موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2019214) Visitor Counter : 59