وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنگ کے متحرک ارتقاء میں’ جنرل سندر جی کی میراث اور وژن 2100 ‘سے متعلق چوتھا جنرل کے سندر جی کا یادگاری لیکچر مانیکشا سنٹر میں منعقد ہوا

Posted On: 30 APR 2024 5:14PM by PIB Delhi

چوتھے ’جنرل سندر جی میموریل لیکچر ‘  کا اہتمام، ہندوستانی فوج نے مانک شا سنٹر میں، ہندوستان کے سب سے بڑے فوجی مفکر جنرل کے سندر جی کی وراثت کی یاد میں کیا تھا۔ یہ لیکچر میکانائزڈ انفنٹری سینٹر اینڈ اسکول (ایم آئی سی اوار ایس اور سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔

تقریب میں تینوں سروسز کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ساتھ، ادبی اور مختلف تھنک ٹینکس نے بھی شرکت کی۔ لیکچر نے متحرک اور بصیرت رکھنے والے جنرل کے سندر جی کو یاد کیا، جو فوجی عملے کے 13ویں سربراہ ہیں، جنہیں ٖفخر سے 'مکینائزڈ انفنٹری رجمنٹ کا باپ' بھی کہا جاتا ہے۔

جنرل منوج پانڈے، چیف آف آرمی اسٹاف(سی او اے ایس )نے کلیدی خطبہ دیا اور جنرل سندر جی کی دور اندیشی پر زور دیا۔ انہوں نے میدان جنگ کی ڈیجیٹائزیشن، انفارمیشن وارفیئر، ٹکنالوجی انفیوژن، روایتی حکمت عملیوں اور طاقت کے ڈھانچے کے شعبوں میں جنرل سندر جی کے وژن پر روشنی ڈالی، جس کی عکاسی ان کے کام ’وژن 2100‘ سے ہوتی ہے۔

سی او اے ایس نے تبدیلی کے بارے میں جنرل سندر جی کے خیالات پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دے کر کہا کہ’’ہندوستانی فوج، تبدیلی کی ضرورت کے لیے زندہ ہے، اور یہ ایک ترقی پسند نقطہ نظر کے ساتھ ہے، کہ ہم نہ صرف تبدیلی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، بلکہ اچھے طریقے سے رفتار کے ساتھ بھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی فوج کی مجموعی تبدیلی، جسے ہم نے دو سال قبل نافذ کیا تھا، ایک جدید، چست، موافقت پذیر، ٹیکنالوجی کے قابل اور خود کفیل مستقبل کے لیے تیار فورس کو شکل دینے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔‘‘

ممتاز مقررین جناب این این ووہرا، سابق گورنر جموں و کشمیر نے جنرل سندر جی کے ساتھ اپنے تجربات شراکت کیے اور 'قومی سلامتی کی پالیسی کی ضرورت' پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل سبرت ساہا (ریٹائرڈ)، سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اور ممبر نیشنل سیکیورٹی- ایڈوائزری بورڈ (این ایس اے بی)نے ’’ہندوستان کی مسلح افواج کو جدید بنانا: جنرل کے سندر جی سے سبق‘‘ پر ایک ٹاک پیش کی۔ معلوماتی گفتگو کے بعد ایک پرجوش سوال و جواب کا اجلاس ہوا۔

جنرل سندر جی، ایک باکمال سپاہی اور بصیرت رکھنے والے مستقبل کی جنگ اور سلامتی کے نمونوں میں اپنی گہری بصیرت اور جامع دور اندیشی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی شراکتیں ’اولیو گرین‘ میں ان کی ممتاز خدمات سے کہیں زیادہ تھیں۔ یہ لیکچر سابق سی او اے ایس کو یاد کرنے کا ایک مناسب موقع تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LectureA2EL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Lecture263E3.jpeg

ش ح-اع-را

U. No. 6711


(Release ID: 2019193) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil