وزارت دفاع

ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی پی وی ایس ایم, اے وی ایس ایم, این ایم نے بحریہ کے 26ویں سربراہ کے طور پر ہندوستانی بحریہ کی کمان سنبھال لی

Posted On: 30 APR 2024 5:11PM by PIB Delhi

ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم نے، 30 اپریل 2024 کو بحریہ کے 26ویں سربراہ کے طور پر ہندوستانی بحریہ کی کمان سنبھالی ۔ وہ ایڈمرل آر ہری کمار، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی کی جگہ آئیں ہیں، جو ہندوستانی بحریہ میں ایک شاندار کیریئر کے بعد  ریٹائر ہوئے ہیں۔

ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، سینک اسکول ریوا اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں یکم جولائی 1985 کو ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن ملا تھا۔ ایک کمیونیکیشن اور الیکٹرانک وارفیئر ماہر، انہوں نے بحریہ کے فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر بطور سگنل کمیونیکیشن آفیسر اور الیکٹرانک وارفیئر آفیسر اور بعد میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس ممبئی کے ایگزیکٹو آفیسر اور پرنسپل وارفیئر آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ایڈم ترپاٹھی کی سی کمانڈ میں آئی این ایس وناش، آئی این ایس کرش اور آئی این ایس ترشول شامل ہیں۔ تقریباً 40 سال پر محیط اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے مختلف اہم آپریشنل اور عملے کی تقرری کی ہے، جس میں ممبئی میں ویسٹرن فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر، نیول آپریشنز کے ڈائریکٹر، پرنسپل ڈائریکٹر نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز اور نئی دہلی میں پرنسپل ڈائریکٹر نیول پلانز شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پر، انہوں نے این ایچ کیو میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پالیسی اینڈ پلانز) اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد، انہوں نے کیرالہ کے ایزیمالا میں انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ، بحریہ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل، چیف آف پرسنل اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن نیول کمانڈ ممبئی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ایڈ مرل دنیش کے ترپاٹھی نے سگنل اسکول، کوچی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن، نیول ہائر کمانڈ کورس، کارنجا اور نیول کمانڈ کالج، یونائیٹڈ اسٹیٹس نیول وار کالج، ریاستہائے متحدہ میں کورسز کیے ہیں۔

 

وہ 30 اپریل 2024 کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل وائس چیف آف نیول اسٹاف تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CNSWreathLaying(1)NHR0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CNSHandingTakingOver(1)RFOZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CNSHandingTakingOver(3)2510.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-04-30at5.23.11PMVG2Q.jpeg

 

 

ش ح-اع-را

U. No. 6712



(Release ID: 2019186) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil