وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے فرانس کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کیا


چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے دورے سےہندوستان اورفرانس کے دوران طویل مدتی اسٹریٹیجک شراکت داری کی تصدیق ہوتی ہے

Posted On: 28 APR 2024 6:13PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان نے فرانس کے اپنے ایک جامع دورے کا اختتام کیا،جس نے ہندوستان اورفرانس کے درمیان طویل عرصے سے جاری اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید تقویت دی ہے۔

 سی ڈی ایس کی فرانسیسی مسلح افواج کے وزیر کی شہری اور فوجی اور کابینہ کے ڈائریکٹر  جناب پیٹرک پیلوکس  اور اعلیٰ سطح پر مسلح افواج کے وزیر کی فوجی کابینہ کے سربراہ  لیفٹیننٹ ونسنٹ جیراؤڈاور اپنے ہم منصب جنرل تھیری برخارڈ (سی ای ایم اے) کے ساتھ ہوئی بات چیت میں عام مفادات اور باہمی تحفظاتی  تشویش کے شعبوں پر خیالات کے تبادلے کو اہل بنایا ہے۔

 اعلیٰ سطحی دوہرے استعمال والی ٹیکنالوجی کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے فرانس کے اسلحہ و سازوسامان کے  ڈائریکٹوریٹ میں صلاح مشورہ کیا گیا، جس کے بعد فرانسیسی دفاعی صنعت کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت ہوئی، جس میں ڈسلالٹ، سفران اور  بحریہ گروپس اور  تھیلس ایلینیا اسپیس شامل ہیں، تاکہ مستقبل کی صلاحیت سازی کی سمت میں کام کیا جاسکے۔اس سے  سودیسی کرن کو تقویت ملے گی۔

فرینچ لینڈ فورسز کمانڈ (سی ایف ٹی)، دی فرینچ اسپیس کمانڈ (سی ڈی ای) اور اسکول آف ملٹری اسٹڈیز (ایکول ملیٹیئر) میں ہوئے خیالات کے تبادلے نے  حفاظتی چیلنجوں پر ہندوستان کا وژن فراہم کرتے ہوئے،دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔ جن میں خلاء، جدید کاری کی پہل اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تربیت کو بڑھانا شامل ہے۔

سی ڈی ایس نے خطے میں  امن وسکون برقرار رکھنے کی سمت میں پہلی عالمی جنگ کے دوران مغربی محاذ پر لڑنے والے ہندوستانی مہم فورس کے فوجیوں کی غیر معمولی بہادری کے لیے نیو وے-چیپل اور ویلرز-گیسلین کی جنگی یادگاروں پربھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔ یہ یادگاریں طویل عرصے سے جاری ہند -فرانس تعلقات کا ثبوت ہیں۔

ہندوستان-فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری نے وقت کے ساتھ اہم رفتار حاصل کی ہے اوراب یہ ایک مزید مضبوط اور کثیر رخی رشتے میں تبدیل ہوگئی ہے، جو تعاون کے مختلف شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6699)


(Release ID: 2019047) Visitor Counter : 96