عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کا وفدنیشنل سینٹر فارگڈ گورننس (این سی جی جی)اور بنگلہ دیش کی عوامی انتظامیہ کی  وزارت کے درمیان مفاہمت نامے  کی تجدید کے لیے دو طرفہ بات چیت کی غرض سے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا


ڈی اے آر پی جی  کےسکریٹری وی سرینواس تین روزہ دورے کے دوران بنگلہ دیش کی عوامی انتظامیہ کی وزارت کے اعلیٰ افسران کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے

Posted On: 28 APR 2024 11:33AM by PIB Delhi

ڈی اے آر پی جی کے سیکریٹری جناب وی سرینواس 28-30اپریل 2024 تک نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی) ہندوستان اور  بنگلہ دیش کی عوامی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مفاہمت نامے کی 2024 سے 2029 تک کی مدت کے لیے  تجدید کاری پرباہمی بات چیت کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ایک4 رکنی وفد کی قیادت کریں گے۔یہ دورہ بنگلہ دیش کی عوامی انتظامیہ کی وزارت کے دعوت نامے پر ہو رہا ہے اور یہ بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے علاقائی انتظامیہ میں  مدت کار کے دوران صلاحیت سازی پروگراموں پر توجہ مرکوز کرے گا۔

ہندوستان کے نیشنل سینٹرفارگڈگورننس (این سی جی جی)اوربنگلہ دیش کی عوامی انتظامیہ کی وزارت نے 2014 سے بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کےلیے صلاحیت سازی پروگرام منعقد کرنےکےلیے تعاون کیا ہے۔ باہمی تعاون کے تحت 71 صلاحیت سازی پروگرام منعقد کئے گئے اور بنگلہ دیش کے 2600 سرکاری ملازمین نے 2014 سے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش حکومت نے ان تربیتی پروگراموں کی افادیت پرزوردیاہے اور نیشنل سینٹر فار گڈگورننس (این سی جی جی)اور بنگلہ دیش کی عوامی انتظامیہ کی وزارت کے درمیان مفاہمت نامے کی تجدید میں دلچسپی ظاہر کی ہے،جس کے تحت یہ تربیتی پروگرام اگلے 5 سالوں کے لیے منظم کیا جا رہا ہے جو کہ 2025 میں ختم ہو جائے گا۔

تین روزہ دورے کے دوران ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سرینواس، عوامی انتظامیہ کے عزت مآب وزیر، عوامی انتظامیہ کی وزارت کے سینئرسکریٹری، سول سروسز ایڈمنسٹرین اکیڈمی کے ڈائرکٹر جنرل، عوامی انتظامیہ  تربیتی  مرکز کے ڈائرکٹر جنرل،وزیراعظم کے دفتر میں گورننس ڈائریکٹر جنرل اور عوامی انتظامیہ کی وزارت میں کیریئر پلاننگ  اور ٹریننگ ونگ کے  ایڈیشنل سیکریٹری کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سرینواس‘‘عوامی خدمات فراہمی کو بڑھانے کے لیے اسمارٹ گورننس کو ادارہ جاتی شکل دینا’’ کے موضوع پر  لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن کورس اور فیکلٹی آف بنگلہ دیش  سول سروسز ایڈمنسٹریشن اکیڈمی  کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ ہندوستانی وفد این سی جی جی پروگراموں کے سابق طلباء کے ساتھ بات چیت کرے گا اورضلع نارائن گنج میں آشریان پروجیکٹ کا دورہ بھی کرے گا۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6697)


(Release ID: 2019027) Visitor Counter : 104