وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فضائیہ نے ڈیجی لاکر انضمام کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کیا

Posted On: 26 APR 2024 6:52PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 26 اپریل 2024 کو یہاں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک اہم پہل، ڈیجی لاکر پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ہو کر تبدیلی کا ایک ڈیجیٹل سفر شروع کیا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے ڈیجی لاکر کی محفوظ اور قابل رسائی دستاویز کے ذخیرے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اہم مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ اہم انضمام جس طرح سے آئی اے ایف کے اہلکاروں کے اہم سروس دستاویزات، خدمات انجام دینے والے اور ریٹائرڈ ،دونوں کو ڈیجیٹل طور پر جاری، ان تک رسائی اور تصدیق کے طریقے میں انقلاب لائے گا۔یہ جدید ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے، آئی اے ایف اعدادو شمار کے تحفظ، آپریشنل کارکردگی اور معلومات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اہم جھلکیاں:

  • آئی اے ایف کےمجاز محکمے اور ڈویژن اب بغیر کسی رکاوٹ کے، محفوظ اسٹوریج اور آسان رسائی کو یقینی بناتے ہوئے، ڈیجیٹل ریکارڈز، سرٹیفکیٹس، اور اہم دستاویزات کو قومی ڈیجی لاکر ذخیرہ میں اپ لوڈ کر سکیں گے۔
  • آئی اے ایف افسران کو اپنے ذاتی ڈیجی لاکر والیٹس کے ذریعے اپنے اہم دستاویزات، جیسے سرٹیفکیٹ آف سروس (سی او ایس) اور سروس بک آفیسرز (ایس بی او) تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی، جس سے آسانی سے بازیافت اور تصدیق ممکن ہوگی۔
  • ڈیجی لاکر کے ساتھ انضمام آئی اے ایف کے اندر مختلف عملوں کو ہموار کرے گا، جہاں امیدوار کی تعلیمی دستاویز کی تصدیق ڈیجیٹل طور پر کی جائے گی، شفافیت اور اعتبار میں اضافہ ہوگا۔ اس میں اگنی ویر وایو کی بھرتی شامل ہے۔
  • ایم او یو پر ہندوستانی ٖفضائیہ کے ایئر وائس مارشل فلپ تھامس، اے سی اے ایس (پی او) ون اور این ای جی ڈی، ایم ای آئی ٹی وائی کے صدر اور سی ای او جناب آکاش ترپاٹھی کے درمیان دستخط کیے گئے، جو ڈیجیٹل طور پربااختیار بنانے کی جانب ایک مشترکہ کوشش کو نشان دہی کرتی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے اس اقدام کو ‘‘ہندوستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم لمحہ نیزشہریوں اور مسلح افواج کو یکساں طور پر تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کے ذریعے حکمرانی کو متحرک کرنے’’ کے طور پر سراہا۔

مجموعی طور پر269 ​​ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین اور 6.73 ارب جاری کردہ دستاویزات کے ساتھ، ڈیجی لاکر تیزی سے ڈیجیٹل دستاویز کے تبادلے کے پلیٹ فارم کے لیے ایک قومی معیار کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ڈیجی لاکر کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کا انضمام، ملک کی تکنیکی صلاحیتوں اور مسلح افواج کی جدید کاری کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ، جامع ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

*****

U.No.6686

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2018972) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil