وزارت خزانہ
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز كی جانب سے فارم 10 اے؍10 اے بی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 جون 2024 تک توسیع
Posted On:
25 APR 2024 5:21PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز ) سی بی ڈی ٹی ( نے 25.04.2024 كو سرکلر نمبر 07/2024 جاری کیا ہے۔ اس كے تحت انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 ایکٹ کے تحت فارم 10 اے؍10 اے بی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 جون 2024 تک توسیع كر دی گئی ہے۔
سی بی ڈی ٹی نے پہلے بھی ٹیکس دہندگان کی حقیقی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ٹرسٹوں، اداروں اور فنڈز کے ذریعہ فارم 10 اے/ فارم 10 اے بی داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں کئی بار توسیع کی تھی۔ اس طرح کی آخری توسیع سرکلر نمبر 06/2023 کے ذریعہ کی گئی تھی جس میں یہ تاریخ 30.09.2023 تک بڑھا دی گئی تھی۔
اس طرح کے فارم داخل کرنے کی آخری مقررہ تاریخ 30.09.2023 کی آخری توسیعی تاریخ کے بعد مزید توسیع کی سی بی ڈی ٹی کی طرف سے موصول ہونے والی نمائندگیوں پر غور کرتے ہوئے تاكہ ٹیکس دہندگان حقیقی مشکلات سے بچیں، سی بی ڈی ٹی نے ایکٹ کے سیکشن 10(23 سی)/ سیکشن 12 اے/ سیکشن 80 جی/ اور سیکشن 35 کی بعض دفعات کے سلسلے میں فارم 10 اے/ فارم 10 اے بی داخل کرنے کی مقررہ تاریخ کو 30 جون 2024 تک بڑھا دیا ہے۔
سی بی ڈی ٹی مزید وضاحت کی ہے کہ اگر ایسا کوئی موجودہ ٹرسٹ، ادارہ یا فنڈ توسیع شدہ مقررہ تاریخ کے اندر اے وائی 2023-2022 کے لیے فارم 10 اے داخل کرنے میں ناکام رہا تھا اور اس کے بعد ایک نئے ادارے کے طور پر عارضی رجسٹریشن کے لیے درخواست دے كر فارم 10 اے سی حاصل کیا، وہ بھی مذکورہ فارم 10 اے سی کو سرنڈر کرنے کے اس موقع سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اے وائی 2023-2022 کے لیے رجسٹریشن کی خاطر بطور موجودہ ٹرسٹ، ادارہ یا فنڈ فارم 10 اے میں 30 جون 2024 تک درخواست دے سكتا ہے۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ ٹرسٹ، ادارے یا فنڈز جن کی دوبارہ رجسٹریشن کی درخواستیں صرف تاخیر سے فائل کرنے یا غلط سیکشن کوڈ کے تحت فائل کرنے کی بنیاد پر مسترد کر دی گئی ہیں وہ بھی 30 جون 2024 کی مذکورہ توسیع شدہ آخری تاریخ کے اندر فارم 10 اے بی میں تازہ درخواست جمع کر سکتے ہیں۔
فارم 10 اے/ فارم 10 اے بی کے مطابق درخواستیں انکم ٹیکس کے محكمے كے ای فائلنگ پورٹل کے ذریعے الیکٹرانک طور پر داخل کی جائیں گی۔
سرکلر نمبر
07/2024
www.incometaxindia.gov.in
پر دستیاب ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2018879)
Visitor Counter : 88