وزارات ثقافت
تاریخی ریکارڈ کے بھارتی کمیشن ( آئی ایچ آر سی ) نے اپنا ایک نیا لوگو اور موٹو منتخب کیا
آئی ایچ آر سی کے لیے لوگو اور موٹو ڈیزائن مقابلے کے فاتح کا اعلان
Posted On:
25 APR 2024 2:41PM by PIB Delhi
تاریخی ریکارڈ کے بھارتی کمیشن ( آئی ایچ آر سی )، دستاویزی محافظ خانے کے تعلق سے ایک اعلیٰ مشاورتی ادارہ ہے ۔ یہ ریکارڈ کے تخلیق کاروں، نگہبانوں اور ریکارڈ استعمال کرنے والوں کے ایک آل انڈیا فورم کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ حکومت ہند کو ریکارڈ کے بندوبست اور تاریخی تحقیق کے لیے ، ان کے استعمال کے بارے میں ضرورت کے وقت مشورے دیئے جا سکیں ۔ 1919 ء میں قائم کئے جانے والے آئی ایچ آر سی کی سربراہی ثقافت کے مرکزی وزیر کرتے ہیں۔
آئی ایچ آر سی کی منفرد شناخت اور اس کی نمائندگی کے علامتی اظہار کے لیے ایک آن لائن مقابلہ 2023 ء میں آئی ایچ آرسی پورٹل پر شروع کیا گیا تھا تاکہ ’ لوگو ‘ اور ’ موٹو ‘ کے ڈیزائن کے لیے لوگوں کو مدعو کیا جائے ۔ اس کے جواب میں مائی گوو پورٹل پر 436 اندراجات موصول ہوئے۔
جناب شوریہ پرتاپ سنگھ (دلّی) کے ذریعہ جمع کرائے گئے ’ لوگو ‘ اور ’ موٹو ‘کے لیے درج ذیل اندراج کو ’ لوگو ‘ کے ساتھ ساتھ آئی ایچ آر سی کے نصب العین کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
لوگو مکمل طور پر آئی ایچ آر سی کے موضوع اور انفرادیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ کمل کی پنکھڑیوں کی شکل میں صفحات آئی ایچ آر سی کو تاریخی ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے لچکدار نوڈل ادارے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ درمیان میں موجود سارناتھ ستون بھارت کے شاندار ماضی کی نمائندگی کرتا ہے۔ رنگین تھیم کے طور پر کتھئی رنگ بھارت کے تاریخی ریکارڈ کو محفوظ کرنے، مطالعہ کرنے اور ان کا احترام کرنے کے تنظیم کے مشن کو تقویت دیتا ہے۔
اس موٹو کا ترجمہ ’’ جہاں تاریخ مستقبل کے لیے محفوظ ہے ‘‘ ، یہ موٹو آئی ایچ آر سی اور اس کے کام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ آئی ایچ آر سی تاریخی دستاویزات، مخطوطات اور تاریخی معلومات کے دیگر ذرائع کی شناخت، جمع، فہرست سازی اور برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسا کرنے سے کمیشن یقینی بناتا ہے کہ قیمتی تاریخی معلومات آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رہیں۔ لہٰذا ، یہ موٹو ، تاریخی دستاویزات کی حفاظت کو یقینی بنانے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کے فائدے کے لیے ، ان تک رسائی کو یقینی بنانے کے کمیشن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مندرجہ ذیل اندراجات، چار چار ’ لوگو ‘ اور ’ موٹو ‘ کے لیے، معقول انعامات سے نوازا گیا:
لوگو:
محترمہ منسوی چندواسکر (اندور، مدھیہ پردیش)
محترمہ دیپیکا منڈل (بنگلور، کرناٹک)
محترمہ نونندا ورما (جودھ پور، راجستھان)
محترمہ شیوانشی چوہان (چتمل پور، اتراکھنڈ)
موٹو:
محترمہ جسنیت کور (ایس اے ایس نگر، پنجاب)
نریش اگروال (اندور، مدھیہ پردیش)
شری راجو چٹرجی (کولکتہ، مغربی بنگال)
شری رنکل (بھروچ، گجرات)
جیتنے والے کو 50000 روپے کی معقول انعامی رقم سے نوازا جائے گا ، جب کہ ’ لوگو ‘ اور ’ موٹو ‘ کے لیے منتخب کردہ چار افراد پانچ – پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔
………………………………………
ش ح ۔ و ا ۔ ع ا
U.No. 6674
(Release ID: 2018844)
Visitor Counter : 89