کانکنی کی وزارت
کے اے بی آئی ایل نے اہم اور جامع معدنیات کے شعبے میں، جیو فزیکل تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے سی ایس آئی آر-این جی آر آئی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
24 APR 2024 8:03PM by PIB Delhi
کھنج بدیش انڈیا لیٹڈ(کے اے بی آئی ایل) نے، اہم اور اسٹریٹجک معدنیات میں منصوبے اور سرگرمیوں کے لئے، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل - نیشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-این جی آر آئی) کے ساتھ ،جیو فزیکل تحقیقات کے میدان میں طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر ، نیلکو کےڈائریکٹر (کمرشل) اور کے اے بی آئی ایل کےسی ای او جناب سداشیو سمانتارے اور سی ایس آئی آر-این جی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرکاش کمارنے، نیلکو کے سی ایم ڈی اور کے اے بی آئی ایل کےچیئرمین جناب سریدھر پاتراکی موجودگی میں ، بھونیشور میں نیلکو کے کارپوریٹدفتر میں دستخط کیے۔ یہ تعاون جیو فزیکل، جیو کیمیکل اور جیولوجیکل سروے، ڈیٹا تجزیہ، تشریح اور ماڈلنگ، سائنسی علم کے اشتراک، تکنیکی مدد اور مشاورتی خدمات پر توجہ مرکوز کرے گا۔
نیلکو کے سی ایم ڈی اور کے اے بی آئی ایل کےچیئرمین جناب سریدھر پاترا نے کہا کہ یہ تعاون کے اے بی آئی ایل کے جاری پروجیکٹوں کی طرف جدت اور قابل عمل بصیرت کو آگے بڑھانے کی راہ ہموار کرے گا۔
کے اے بی آئی ایل ،حکومت ہند کی کان کنی کی وزارت کے زیر سرپرستی تین سرکاری شعبہ کی کمپنیوں - نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (نیلکو)، ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) اور منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) کی ایک مشترکہ پروجکٹ کمپنی ہے۔
*****
U.No.6664
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2018792)
Visitor Counter : 82