صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کے مرکزی سکریٹری نے نیدر لینڈ  کی   دوا ساز کمپنی بلتھوون بایولوجیکل کا دورہ کیا ؛  سی ای او سے ملاقات  کی


ویکسین، خاص طور پر اورل پولیو ویکسین ( او پی وی ) کی تیاری پر شراکت داری اور تعاون پر تبادلہ خیال  کیا گیا

Posted On: 24 APR 2024 6:24PM by PIB Delhi

صحت کے  مرکزی سکریٹری جناب اپورو چندر نے آج نیدرلینڈ کے یوٹریچٹ میں دوا سازی کی  عالمی  کمپنی بلتھوون بایولوجیکل کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے  ای یو   کی وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاریوں   میں شراکت داری اور ویکسین کی تیاری میں تعاون کے بارے میں بلتھوون  کے سی ای او مسٹر جیف ڈی کلرک  اور پونا والا سائنس پارک  ( پی ایس پی ) کے سی ای او مسٹر جورجن کیوک کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے سینئر انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں مختلف مینوفیکچرنگ یونٹوں  کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔ ان کے مستقبل کے مینوفیکچرنگ   کے منصوبوں پر تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی ۔ بلتھوون بایو لوجیکل بی وی کمپنی  ، دواسازی کی مصنوعات تیار کرتی ہے  ،جیسے کہ پولیو، دفتھیریا  -ٹیٹنس-پولیو اور  ٹیٹنس کے ساتھ ساتھ بیکیلس کالمیٹ-گوئیرین  ( بی سی جی )  کے لیے ویکسین۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D54O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P5ZD.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B8SC.jpg

 

بایو  انجینئرنگ اور ویکسین  تیار کرنے والی فرم  بلتھوون بایو لوجیکل  کو سیرم انڈیا لمیٹیڈ نے 2012 ء میں خریدا تھا۔ اس سے ویکسین تیار کرنے کی  ، اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوا  اور اسے یوروپ میں ایک قیمتی مینوفیکچرنگ بیس بھی  حاصل ہوا ہے۔ حال ہی میں سیرم اور بھارت بایوٹیک نے  او پی وی  کی بہتر پیداوار کے لیے تعاون کا اعلان کیا ۔ بھارت بایوٹیک نیدرلینڈ میں قائم بلتھوون بایو لوجیکل بی وی  کے ساتھ تعاون کرے گا، جو سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی مکمل ملکیت ہے۔  اس کے  لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں  ، جس کے تحت بھارت بایوٹیک بھارت کے اندر اور عالمی سطح پر سپلائی کیے جانے والے اورل پولیو ویکسین بنانے کے لیے دوائیوں کی خریداری کرے گا۔ اس سے پولیو ویکسین کے تحفظ میں مدد ملے گی ۔ اس شراکت داری کے ساتھ، بی بی آئی ایل  کی اورل پولیو ویکسین  ( او پی وی )  تیار کرنے کی صلاحیت ہر سال 500 ملین خوراک تک بڑھ گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004095W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AVOJ.jpg

 

مرکزی وزارت صحت کا یونیورسل امیونائزیشن پروگرام (یو آئی پی) پولیو کے خلاف  ٹیکہ کاری سمیت ویکسین فراہم کرکے بچوں کو جان لیوا حالات سے بچانے کے لیے کلیدی  اقدامات میں سے ایک ہے۔ مارچ 2014 ء میں  بھارت کو پولیو سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ تاہم، پولیو سے پاک رہنے کے لیے، ملک بھر میں اعلیٰ معیار کے قومی اور ذیلی قومی پولیو راؤنڈز کے حصے کے طور پر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جاتی ہے۔ بھارت کو پولیو سے پاک رکھنے کے لیے  او  پی وی  کی مسلسل فراہمی ضروری ہے۔ بی بی آئی ایل اور سیرم کے درمیان شراکت داری  ، ملک میں  او پی وی  کی مسلسل فراہمی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

 

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6660

 



(Release ID: 2018786) Visitor Counter : 32