بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان كی ورلڈ انرجی کانگریس 2024 میں شركت : پاور سکریٹری اور نیدرلینڈ میں ہندوستانی سفیر كے ہاتھوں انڈیا پویلین کا افتتاح


نیدرلینڈ کے نائب وزیر اعظم نے ڈبلیو ای سی 2024 میں انڈیا پویلین کا دورہ کیا

Posted On: 23 APR 2024 6:06PM by PIB Delhi

ہندوستان 22 اپریل 2024 سے 25 اپریل 2024 تک ہالینڈ کے روٹرڈیم میں منعقد ہونے والی 26 ویں عالمی توانائی کانگریس میں اپنی اختراعی ٹیکنالوجیوں اور بجلی پیدا کرنے کے طریقوں کی نمائش کر رہا ہے۔

A large room with a few peopleDescription automatically generated with medium confidence

کانگریس میں انڈیا پویلین کا مقصد اختراعی ٹکنالوجیوں اور بجلی پیدا کرنے کے طریقوں کی نمائش کے لیے ایک مرکز بننا اورعالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہندوستان کے عزم کو تقویت دینا ہے۔ بجلی كی وزارت، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، کوئلے كی وزارت  اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت سنٹرل پبلک سیکٹر كی صنوتیں انڈیا پویلین میں حصہ لے رہی ہیں مقصد

عالمی توانائی کی منتقلی میں ہندوستان کی قیادت کی اجتماعی شہادت پیش كرنا ہے۔

A booth with a sign and a plantDescription automatically generated with medium confidence

پویلین کا افتتاح 22 اپریل 2024 کو حكومت ہند كی بجلی کی وزارت كے سكریٹری جناب پنکج اگروال اور نیدرلینڈ میں ہندوستان کی سفیر محترمہ رینت سندھو نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

A group of people cutting a red ribbonDescription automatically generated

بجلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سری کانت ناگولاپلی اور حصہ لینے والی تنظیموں جیسے اینٹی پی سی، پاور گرڈ، پی ایف سی، آر ای سی، این ایچ پی سی، ایس ای سی آءی، ایرایڈا، او این جی سی اور ورلڈ انرجی کونسل انڈیا کے سی ایم ڈیز اور دیگر سینئر افسران بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔

A group of men standing in a roomDescription automatically generated

نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم کا دورہ

 

نیدرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور موسمیاتی اور توانائی کی پالیسی كے وزیر عزت مآب روب جیتین اور ورلڈ انرجی کونسل كی سکریٹری جنرل اور سی ای او  ڈاکٹر انجیلا ولکنسن نے 22 اپریل 2024 کو ورلڈ انرجی کانگریس میں انڈیا پویلین کا دورہ کیا۔ اس وقت وہاں مرکزی پاور سکریٹری اور پویلین کی شریک تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔ اس دورے میں نائب وزیر اعظم اور ڈبلیو ای سی کے سکریٹری جنرل نے رکن تنظیموں کی کوششوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور توانائی کی منتقلی کے لیے ہندوستان کی منفرد کوششوں اور پیش رفت کی ستائش کی۔

A group of men in suits talkingDescription automatically generated

A group of people in suitsDescription automatically generated

چھبیسویں عالمی توانائی کانگریس کے بارے میں

امید ہے کہ 26ویں عالمی انرجی کانگریس دنیا بھر میں صاف اور جامع توانائی کی منتقلی پر قیادت کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔ 'لوگوں اور سیارے کے لیے توانائی کو دوبارہ ڈیزائن کرنے' کے موضوع پر یہ چار روزہ اجتماع عالمی توانائی کونسل کی عالمی توانائی میں سو سال کی مناسبت سے ہے۔ کونسل کے مطابق کانگریس چاہتی ہے كہ عالمی تناظر میں جو کہ کم پیشین گوئی كے قابل، زیادہ ہنگامہ خیز اور تیزی سے منتقل ہونے والی ہے، توانائی کی عالمی منتقلی کو آگے بڑھانے میں مربوط توانائی کے معاشروں کے کردار کو تلاش کیا جائے۔

ورلڈ انرجی کونسل انڈیا کے بارے میں

ورلڈ انرجی کونسل انڈیا ورلڈ انرجی کونسل (ڈبلیو ای سی) کا ایک ملکی کا رکن ہے۔ یہ 1923 میں قائم ایک عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد توانائی کی پائیدار فراہمی اور استعمال کو فروغ دینا ہے۔ ڈبلیو ای سی انڈیا عالمی توانائی کونسل کے ابتدائی ممالک میں سے ایک ہے۔ اس نے 1924 میں کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ڈبلیو ای سی انڈیا حكومت ہند كی بجلی كی وزارت کی سرپرستی میں اور کوئلہ، نئی اور قابل تجدید توانائی، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور امور خارجہ کی وزارتوں کے تعاون سے سرگرم عمل ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 

ریلیز 2018624


(Release ID: 2018648) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil