بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کو پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے تحت گیگا اسکیل ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی مجموعی 10 گیگا واٹ صلاحیت کی مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام کے لیے بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے عالمی ٹینڈر کے تحت سات بولیاں موصول ہوئیں


اس اسکیم کو صنعت کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہوا، کیونکہ موصول ہونے والی بولیاں 10 گیگاواٹ کی پیداواری صلاحیت سے 7 گنا زیادہ ہیں

پی ایل آئی اے سی سی اسکیم ہندوستان میں ٹیکنالوجی اگنوسٹک ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز کی تیاری کو فروغ دیتی ہے

Posted On: 23 APR 2024 1:32PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے 24 جنوری 2024 کو اعلان کردہ  10 گیگا واٹ گھنٹے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیبات (پی ایل آئی) کی دوبارہ بولی کے لیے عالمی ٹینڈر کے تحت سات بولی دہندگان سے بولیاں حاصل کی ہیں۔ نیلامی سے پہلے کی میٹنگ 12 فروری 2024 کو منعقد ہوئی تھی۔ سی پی پی پورٹل پر 22 اپریل درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 2024 تھی اور تکنیکی بولیاں 23 اپریل 2024 کو کھولی گئیں۔

بولی دہندگان کی فہرست (حروف تہجی کے لحاظ سے)، جنہوں نے 70  گیگا واٹ کی مجموعی صلاحیت کے لیے اس ٹینڈر کے جواب میں بولیاں جمع کروائی ہیں، ان میں اے سی ایم ای کلین ٹیک سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، امرا راجہ ایڈوانسڈ سیل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، انوی پاور انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، جے ایس ڈبلیو نیو انرجی لمیٹڈ، ریلائنس ٹی وی لمیٹڈ، ریلائنس ٹی وی لمیٹڈ، اور واری اینرجیز لمیٹڈ  شامل ہیں۔

مئی 2021 میں، کابینہ نے اے سی سی کے پچاس (50) گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے 'نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری سٹوریج' پر ٹیکنالوجی اگنوسٹک  پی ایل آئی اسکیم کی منظوری دی تھی۔ 18,100 کروڑ اے سی سی  پی ایل آئی بولی کا پہلا دور مارچ  2022 میں مکمل ہوا تھا، اور تین فائدہ اٹھانے والی فرموں کو تیس (30) گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) کی کل صلاحیت مختص کی گئی تھی  اور منتخب فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے ساتھ پروگرام کے معاہدے پر جولائی 2022 میں دستخط کیے گئے تھے۔

مزید برآں، ایم ایچ آئی، حکومت ہند نے  3.620 کروڑ روپے کی زیادہ سے زیادہ بجٹ تخمینے کے ساتھ 10  گیگا واٹ گھنٹہ (جی ڈبلیو ایچ) کی کل پیداواری صلاحیت کے ساتھ  اے سی سی مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام کے لئے ایڈوانس کمیسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج سے متعلق پیدا وار سے جڑی ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم نیشنل پروگرام کے تحت بولی دہندگان کے انتخاب اور  شارٹ لسٹنگ کے لئے 24  جنوری 2024  کو  تجاویز  کے لئے درخواست جاری کی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اح - ق ر)

U-6636


(Release ID: 2018577) Visitor Counter : 95