وزارت اطلاعات ونشریات

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن كی طرف سے 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں خصوصی اینیمیشن ورکشاپ کا اعلان

Posted On: 22 APR 2024 1:16PM by PIB Delhi

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) جو اطلاعات و نشریات کی وزارت کی نوڈل ایجنسی ہے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کا اہتمام کر رہا ہے۔ تمام خواہش مند اینیمیٹروں کو خصوصی اینیمیشن کریش کورس اور وی ایف ایكس پائپ لائن ورکشاپ میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انمول مہارت حاصل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ اس كا اہتمام آنے والے 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں كیا جا رہا ہے۔

یہ انوکھا موقع 16 جون سے 20 جون تک ایک پانچ روزہ انتہائی نوعیت كا پروگرام فراہم کررہا ہے جس کی قیادت وارنر برادرز کے ایک تجربہ کار اینیمیشن فلم ساز کر رہے ہیں جنہوں نے بیٹ مین اور ونڈر وومن جیسے مشہور پروجیکٹس كے لیے کام کیا ہے۔ شرکاء فلموں، سیریز اور گیمنگ اینی میشن کی دلفریب دنیا کا جائزہ لیں گے اور عملی طور پر علم اور صنعت کی بصیرت حاصل کریں گے۔

ہندوستان میں اینیمیشن سیکٹر غیر معمولی طور پر ترقی پذیر ہے جہاں فلموں، بصری اثرات (وی ایف ایس)، گیمنگ اینی میشن اور موبائل پلیٹ فارمز کے لیے دلکش مواد کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ باصلاحیت اور پرجوش اینیمیٹروں کے لیے دلچسپ مواقع كی ترجمانی کرتا ہے۔ ہندوستان میں حرکت پذیری کی صنعت عروج پر ہے! 25 فیصد کی شرح نمو اور 2023 تک (ایف آئی سی سی آئی-ای وائی رپورٹ 2023) 46 بلین روپے کی متوقع مالیت کے ساتھ  یہ دلچسپ فیلڈ پرجوش نوجوانوں کو بہت سارے مواقع فراہم کرتا ہے۔

چاہے آپ ابھرتے ہوئے اینیمیٹر ہوں یا کہانی سنانے کے جذبے اور تخلیقی سلسلے کے ساتھ  مکمل طور پر نو آموز، یہ ورکشاپ ہر ایک کے لیے کھلا ہے اور ایک مکمل کیریئر کی طرف آپ کے لیے زینہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کوئی پیشگی حرکت پذیری کا تجربہ ضروری نہیں ہے۔ بس اپنا جوش اور کمپیوٹر کی بنیادی مہارتیں ساتھ لائیں۔

نشستیں صرف 20 شرکاء كے لیے محدود ہیں۔ اس لیے آج ہی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اپنا رجسٹریشن كرائیں۔ ورکشاپ کی فیس صرف 10,000 روپے ہے اور اِس میں بلینڈر جیسے سافٹ ویئر تک رسائی شامل ہے۔ یہ ورکشاپ این ایف ڈی سی واقع 24 ڈاکٹر گوپال راؤ دیشمکھ مارگ، ممبئی- 400026 میں منعقد ہوگی۔

اس ورکشاپ کا انتخاب کیوں کیا جائے؟

  • بہترین لوگوں سے سیکھیں: ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ركھنے والے صنعت کے ایک تجربہ کار پیشہ ور سے راست علم حاصل کریں۔
  • ہینڈس آن لرننگ: مہارت والی رہنمائی میں اپنا اینیمیشن کلپ تیار کریں، اپنی نئی مہارتوں کو عملی جامہ پہنائیں۔
  • انڈسٹری کی اندرونی معلومات: مووی اور گیمنگ اینیمیشن پائپ لائنز کی باریکیوں کو سمجھیں اور ملازمت کے مواقع تلاش کریں۔
  • عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ: فلم پروڈکشن اور اینیمیشن میں ہندوستان کی سرکردہ تنظیم این ایف ڈی سی سے ایک باوقار سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

اضافی فوائد:

  • ایوارڈ یافتہ فلموں کا تجربہ کریں: تنقیدی طور پر سراہی جانے والی دستاویزی فلموں اور اینی میٹڈ شارٹس کی بہتات سے استفادہ کریں۔
  • ماسٹر کلاسز: خصوصی ماسٹر کلاس سیشنز میں معروف صنعت کاروں سے علم سیکھیں۔

نشستیں محدود  ہیں! ابھی رجسٹریشن کرائیں

رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے براہ کرم

 https://miff.in/animation-crash-course/

یا ہمیں

pr@nfdcindia.com

پر ای میل کریں۔

اپنی اینیمیشن کی مہارتوں کی تازہ كاری اور باوقار ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شامل ہونے کے اس سنہری موقع سے ضائع نہ ہونے دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20240422_1329250B5V.png

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2018545) Visitor Counter : 43