وزارت دفاع

اے ایف ایم ایس اور آئی آئی ٹی دلّی نے باہمی تحقیق اور تربیت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 22 APR 2024 5:18PM by PIB Delhi

آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز  ( اے ایف ایم ایس )  نے 22 اپریل  ، 2024 ء کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  ( آئی آئی ٹی )   دلّی کے ساتھ تعاون پر مبنی تحقیق اور تربیت کے لیے مفاہمت  نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اور آئی آئی ٹی دلّی کے ڈائریکٹر پروفیسر رنگن بنرجی  کے ذریعے  دستخط کیے  گئے ۔  اس مفاہمت نامے کے دائرہ کار میں جدید طبی آلات تیار کرنے کے لیے تحقیق اور اختراع کرنا اور مختلف  علاقوں میں فوجیوں کی خدمات کے لیے مخصوص صحت کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔

آئی آئی ٹی دلّی کے پاس بایومیڈیکل ریسرچ کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام ہے  ، جو کہ مسلح افواج میں درپیش متنوع طبی چیلنجوں میں تحقیق  سمیت جسمانی اعضاء کھونے والے فوجیوں کی باز آباد کاری کے لیے  درکار تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لیے مثالی ہے ۔ اس مفاہمت نامے کے تحت فیکلٹی ایکسچینج پروگرام، مشترکہ تعلیمی سرگرمیاں اور مشترکہ پی ایچ ڈی پروگراموں کی ترقی کی منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی جی اے ایف ایم ایس لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے بتایا کہ اے ایف ایم ایس فوجیوں کو اعلیٰ ترین طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اور آئی آئی ٹی جیسے قومی اہمیت کے اداروں کے ساتھ اشتراک اس عزم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ آئی آئی ٹی دلّی کے ڈائریکٹر پروفیسر رنگن بنرجی نے تبصرہ کیا کہ یہ ایم او یو تحقیق اور تربیت کے امکانات سے  پُر  ہے  ، جو قوم اور مسلح افواج کے لیے فائدہ مند  ثابت ہو گا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)(2)5BIQ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)(1)S2KW.jpeg

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6621



(Release ID: 2018487) Visitor Counter : 40


Read this release in: Tamil , English , Manipuri , Hindi