وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی حکومت نے گیارہ  ركنی ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے انتخاب کا اعلان کر دیا

Posted On: 20 APR 2024 2:01PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نےانڈین ویٹرنری کونسل ضابطوں مجریہ 1985 کے قواعد 10 اور 11 کی دفعات کے مطابق جو سیکشن 4 کے ذریعے عطا کردہ ہیں، جسے انڈین ویٹرنری کونسل ایکٹ، 1984 (1984 کا 52) کے سیکشن 3 کے ذیلی سیکشن (3) کی شق (جی) کے ساتھ پڑھا جائے، نوٹیفکیشن ایس.او 4701 (ای) مورخہ 25 اکتوبر 2023 کے ذریعے 11 ممبران ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کے معزز ہائی کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر نے ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے انڈین ویٹرنری پریکٹیشنرز رجسٹر میں اندراج شدہ افراد میں سے ممبران کے انتخاب کے لیے درج ذیل تاریخیں مقرر کی ہیں:

پروگرام

تاریخ اور وقت

اعلان کرنے کی تاریخ

20.04.2024 (سنیچر) سے 26.04.2024 (جمعہ) صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک

نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے تاریخ اوروقت

یکم مئی 2024 (بدھ) کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ

03.05.2024 تک شام بجے تک

پولنگ کی تاریخ

08.06.2024(سنیچر) کو صبح سات بجے سے شام سات بجے تک

ووٹوں کی گنتی کے لئے تاریخ وقت اور مقام اور نتیجوں کا اعلان

09.06.2024 (اتوار) کو صبح ساڑھے دس بجے سے نئی دہلی میں

اہل امیدوار ویٹرنری کونسل آف انڈیا کا الیکشن لڑنے کے لیے مقررہ فارم کے مطابق اپنے کاغذات نامزدگی کیبن نمبر 5 میں جسٹس (محترمہ) آشا مینن (ریٹائرڈ)، ریٹرننگ آفیسر برائے حیوانات اور ڈیری، وزارت ماہی پروری، حیوانات اور ڈیرینگ کو بھیج سکتے ہیں جو چندر لوک بلڈنگ (دوسری منزل)، جن پتھ روڈ، نئی دہلی میں واقع ہے۔ كاغذات مقررہ تاریخ اور وقت پر یا اس سے پہلے بھیجے جائیں۔

اہل امیدواروں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی (اسکین شدہ کاپی جس میں امیدوار اور تجویز کنندہ کے واضح دستخط ہوں) آن لائن ریٹرننگ آفیسر کو ای میل آئی ڈی:  ro.vcielection[at]gmail[dot]com  پر جمع کرائیں۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ کے شام 5.00 بجے ہے۔ 26.04.2024 کی شام 5.00 بجے کے بعد کسی بھی نامزدگی پر غور نہیں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن کی پیروی کی جاتی ہے اور سبھی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ غیر معمولی گزٹ آف انڈیا میں شائع شدہ گزٹ نوٹیفکیشن اور محکمہ حیوانات اور ڈیری کی ویب سائٹ پر عمل کریں۔

******

 

U.No:6603

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2018327) Visitor Counter : 63