پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

تیل کی عالمی منڈیوں میں حالیہ رجحانات اور اتار چڑھاؤ کے بارے میں پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ ایس پوری كی اوپیک کے سکریٹری جنرل سے بات چیت


عملیت پسندی کے ساتھ مارکیٹ کے استحکام اور استطاعت میں توازن کی اہمیت پر زور دیا

ہندوستان توانائی کی عالمی منڈیوں میں توازن پیدا کرنے کی کوششوں کی تاءید کے لیے پرعزم ہے: پوری

Posted On: 19 APR 2024 8:16PM by PIB Delhi

اوپیک کے سیکرٹری جنرل عزت مآب جناب ھیثم الغیث کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے عملیت پسندی کے ساتھ مارکیٹ کے استحکام اور استطاعت کو متوازن بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب پوری نے آج 19 اپریل 2024 کو اوپیک کے سکریٹری جنرل کے ساتھ 30 منٹ تک طویل ٹیلیفونی بات چیت کی۔ بات چیت میں منجملہ اور باتوں كے تیل کی عالمی منڈیوں میں حالیہ رجحانات اور اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی توانائی کے استحکام پر ان کے مضمرات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

بات چیت کے دوران جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر ہندوستان توانائی کی عالمی منڈیوں میں توازن پیدا کرنے کی کوششوں کی تائید کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستان اور اوپیک کے درمیان دیرینہ شراکت داری ہے۔ ہندوستان اوپیک کے لیے دوسرا سب سے بڑا برآمداتی ملك ہے۔

مالی سال 2023-2022 کے دوران ہندوستان نے اوپیک ممالک سے خام تیل، ایل پی جی، ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات درآمد کیں، جن کی مالیت تقریباً 120 بلین امریکی ڈالر تھی۔

******

 

 

 

U.No:6601

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2018308) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Punjabi