وزارت دفاع
دیسی ٹکنالوجی سے تیار کروز میزائل کا اوڈیشہ کے ساحل سے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ کامیاب پرواز کا تجربہ کیا گیا
Posted On:
18 APR 2024 3:38PM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 18 اپریل 2024 کو اوڈیشہ کے ساحل سے دور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)، چاندی پور سے دیسی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ کروز میزائل ( آئی ٹی سی ایم)کاتوقع کے مطابق کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا۔ میزائل کی کارکردگی کی نگرانی کئی رینج سینسر جیسے ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم (ای اوٹی ایس) اور ٹیلی میٹری کے ذریعے مختلف مقامات پر آئی ٹی آر کے ذریعے کی گئی تاکہ پرواز کے راستے کی مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایس یو-30-ایم کے- آئی طیارے سے بھی میزائل کی پرواز کی نگرانی کی گئی۔
میزائل نے وے پوائنٹ نیویگیشن کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ راستے کی پیروی کی اور بہت کم اونچائی پر سمندر پر اڑنے والی پرواز کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ نے گیس ٹربائن ریسرچ اسٹیبلشمنٹ(جی ٹی آر ای)، بنگلور کے ذریعہ تیار کردہ مقامی پروپلشن سسٹم کی قابل اعتماد کارکردگی کو بھی ثابت کیا ہے۔
بہتر اور قابل اعتماد کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے میزائل جدید ایویونکس اور سافٹ ویئر سے بھی لیس ہے۔ یہ میزائل بنگلورو میں واقع ڈی آر ڈی او لیبارٹری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ(اے ڈی ای) نے دیگر لیبارٹریوں اور ہندوستانی صنعتوں کے تعاون کے ساتھ تیار کیا ہے۔ پروڈکشن پارٹنر کے نمائندوں کے ساتھ مختلف ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کے کئی سینئر سائنسدانوں نے اس ٹیسٹ کو دیکھا۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آئی ٹی سی ایم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ دیسی ٹیکنالوجی سے چلنے والے دیسی لانگ رینج سبسونک کروز میزائل کی کامیاب لانچنگ ہندوستانی دفاعی تحقیق اور ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے آئی ٹی سی ایم لانچ کے کامیاب انعقاد پر ڈی آر ڈی او کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
*******
ش ح۔ ش ت۔ ج
Uno-6588
(Release ID: 2018180)
Visitor Counter : 158