وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ کاروار سے دور پھنسی ہوئی ایک ماہیگیری کشتی کو بچایا
Posted On:
16 APR 2024 4:21PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے سولہ اپریل 2024 کو ہندوستانی ماہیگیری کی کشتی روزری کو کامیابی کے ساتھ بچالیا جو کاروار، کرناٹک سے تقریبا دو سو پندرہ سمندری میل دور انجن میں خرابی آجانے کی وجہ سے پھنس گئی تھی۔ آئی سی جی کے بحری جہاز ساوتری بائی پھولے نے مدد کی پکار پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے تیرہ اپریل 2024 کو خراب سمندری موسم کے دوران روزری سے مواصلاتی رابطہ کیا۔
آئی سی جی کے بحری جہاز نے وہاں پہنچ کر انجن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن کشتی نہیں چلی۔ اس کے بعد ماہیگیری کی کشتی کو کوسٹ گارڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز(کرناٹک) کی مدد سے اور ماہیگیری محکمے کے تعاون سے باندھ کر کاروار کی جانب لایا گیا۔ پھر اسے آئی ایف بی شری لکشمی نرائن کو سونپ دیا گیا جس نے اسے بحفاظت کاروار بندرگاہ پر پہنچادیا۔
*****
U.No:6571
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2018064)
Visitor Counter : 72