نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے بیساکھی، میشادی، ویشاکھڑی، پوتھنڈو، ویشو، نبا ورش اور بھاگ بیہو کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی

Posted On: 12 APR 2024 7:34PM by PIB Delhi

بیساکھی، میشادی، ویشاکھڑی، پوتھنڈو، ویشو، نبا ورش اور بھاگ بیہو کے موقع پر میں تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ملک بھر میں مختلف روایات کے ساتھ منفرد ناموں کے ساتھ منائے جانے والے یہ تہوار ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ رجائیت کے نئے احساس اور خوشحال مستقبل کی امید کی علامات ہیں۔ خوشحال مستقبل کی امید سے بھرے ان تہواروں کے موقع پر، آئیے ہم شمولیت کی اقدار کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کریں۔

دعا ہے کہ یہ مبارک مواقع سب کی زندگیوں میں خوشی، کامیابی اور تکمیل لے کر آئیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

12-04-2024

U: 6536



(Release ID: 2017799) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil