وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے وشاکھاپٹنم میں ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں ہندوستانی بحریہ کے لیے فلیٹ سپورٹ شپس کی پہلی اسٹیل کٹنگ تقریب کی صدارت کی

Posted On: 10 APR 2024 5:51PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارامانے نے 10 اپریل 2024 کو وشاکھاپٹنم میں ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ (ایچ ایس ایل) میں ہندوستانی بحریہ کے لیے فلیٹ سپورٹ شپس (ایف ایس ایس) کی پہلی اسٹیل کٹنگ تقریب کی صدارت کی۔ ایچ ایس ایل میں زیر تعمیر ایف ایس ایس اپنی نوعیت کا پہلا جہاز ہے، جس میں 44,000 ٹن کے بوجھ کو منتقل کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ سمندر میں بحری بیڑے کو ایندھن، پانی، گولہ بارود اور اسٹورز سے بھرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، اس طرح بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں توسیع اور اس کی اسٹریٹجک رسائی میں اضافہ ہوگا۔

سکریٹری دفاع نے سلپ وے کو بڑھانے اور یارڈ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے بڑے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ جاری انفرا اسٹرکچر اپ گریڈ جس میں جدید 300 ٹن گولیاتھ کرین کی تنصیب اور سلپ وے اپ گریڈ شامل ہیں، ایچ ایس ایل کی ایف ایس ایس اور لینڈنگ پلیٹ فارم ڈاک جیسے مستقبل کے منصوبوں کو شروع کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا، جس کے تحت ’آتم نربھر بھارت‘ پہل کے مطابق دفاعی اور تجارتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے میں اس کے کردار کو تقویت ملے گی۔

اپنے خطاب میں جناب گریدھر ارامانے نے ایچ ایس ایل کو حکومت کا اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاز سازی کا موجودہ رجحان دفاعی اور تجارتی دونوں شعبوں کے آرڈرز میں تیزی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ایچ ایس ایل کو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

سی ایم ڈی، ایچ ایس ایل کموڈور ہیمنت کھتری (ریٹائرڈ) نے ایچ ایس ایل کے احیاء میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے سکریٹری دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایف ایس ایس کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ یہ وشاکھاپٹنم اور اس کے آس پاس کے تقریباً 550 ایم ایس ایم ایز کو کاروبار اور 3,000 سے زیادہ اہلکاروں کو روزگار کا موقع فراہم کرتا ہے۔

تقریب میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ایسٹرن نیول کمانڈ کے وائس ایڈمرل راجیش پنڈھارکر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6506


(Release ID: 2017649) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Tamil