جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

حکومت نے قومی سبز ہائیڈروجن پہل کے تحت تحقیق او رترقی تجویز پیش کرنے کی وقت کی مدت میں توسیع کی

Posted On: 09 APR 2024 7:06PM by PIB Delhi

حکومت کی نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت نے قومی سبز ہائیڈروجن مشن کے تحت تحقیق اور ترقیاتی اسکیم کے نفاذ کے لیے اصول وضوابط جاری کیے ہیں۔

تحقیق اور ترقیاتی اسکیم سبز ہائیڈروجن کی پیداوار، ذخیرہ کاری، آمدو رفت اور استعمال کو اور زیادہ کفایتی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کا مقصد سبز ہائیڈروجن ویلیو چین میں شامل ضروری عمل اورٹیکنالوجی کی اہلیت، تحفظ اور اعتماد  میں بہتری  لانا بھی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد سبز ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کے لیے ایک اختراعی ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے صنعت،تعلیمی دنیا اور حکومت کے درمیان شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔ یہ اسکیم ضروری پالیسی اور ضابطہ جاتی مدد فراہم کرکے سبز ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کی توسیع  اور کاروباریت میں بھی مدد کرے گی۔15مارچ 2024 کو اسکیم کے اصول وضوابط جاری کیا گیا تھا، جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ تحقیق اور ترقیاتی اسکیم مالی سال 26-2025 تک 400 کروڑ روپے کل بجٹ اخراجات کے ساتھ لاگو کی جائے گی۔

تحقیق اور ترقیاتی پروگرام کی حمایت میں سبز ہائیڈروجن ویلیو چین کی تمام اِکائیاں یعنی پیداوار ، ذخیرہ کاری، ٹرانسپورٹیشن اور استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ مشن کے تحت حمایت یافتہ تحقیقی اور ترقیاتی منصوبے ہدف پر مرکوز ، وقت کے حساب سے اور اضافہ کرنے کے لیے کارگر ثابت ہوں گے۔اسکیم کے تحت صنعتی اور ادارہ جاتی تحقیق کے علاوہ سودیشی ٹیکنالوجی ترقی پر کام کرنے والی نئی ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)اور اسٹارٹ اَپ کو بھی ترغیب دی جائے گی۔ اسکیم کے اصول و ضوابط یہاں پر کلک کر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اصول وضوابط کے جاری ہونے کے بعد نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے 16مارچ 2024 کو تجاویز کے لیے مانگ جاری کی تھی۔ جہاں ایک طرف تجاویز کے لیے مانگ کو حوصلہ افزا رد عمل مل رہا ہے، وہیں کچھ اسٹیک ہولڈرز نے تحقیق و ترقی سے متعلق تجاویز کو پیش کرنے کے لیے کچھ اور زیادہ وقت کی گزارش کی ہے۔ وزارت نے ایسی گزارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اداروں کو اچھے معیار والی تجاویز  پیش کرنے کے لیے مناسب وقت دینے کی غرض سے تجاویز کو جمع کرنے کی وقت کی حد 27اپریل 2024 تک بڑھادی ہے۔ تجاویز جمع کرنے کے وقت میں توسیع کے حکم نامے کو یہاں پر کلک کر کے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی سبز ہائیڈروجن مشن 4جنوری 2023 کو مالی سال 30-2029 تک 19744 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔

************

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6502)



(Release ID: 2017570) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil