وزارت دفاع
پراجیکٹ سی برڈ مرحلہ II اے کے حصے کی شکل میں نیول بیس کاروار میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار کے ذریعے بحری گھاٹ اور رہائشی کمپلیکس کا افتتاح
Posted On:
09 APR 2024 7:03PM by PIB Delhi
ایڈمرل آر ہری کمار،چیف آف دی نیول اسٹاف نے ،وائس ایڈمرل ایس جے سنگھ،سی-اِن-سی،ویسٹرن نیول کمانڈ،وائس ایڈمرل ترون سوبتی، ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف، ریئر ایڈمرل کے ایم رام کرشنن، فلیگ آفیسر کمانڈنگ کرناٹک نیول ایریا، ریئر ایڈمرل سیرل تھامس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی برڈ اور سینئر افسران کی موجودگی میں 09اپریل کو نیول بیس کاروار میں ایک اہم گھاٹ اور رہائشی عمارت کا افتتاح کیا۔
پیئر(گھاٹ)3 آفشور پیٹرول ویسل پیئر 350 میٹر طویل ہے، جو او پی وی ، بڑے سروے جہازوں اور مائن کاؤنٹر میجر جہازوں کو رکھنے میں اہل ہے۔یہ گھاٹ مختلف ساحل پر مبنی خدمات بھی فراہم کرے گا، جیسے بجلی، پینے کے لائق پانی، ایئر کنڈشننگ کے لیے ٹھنڈا پانی، 30 ٹن موبائل کرین اور جہازوں کو مہیا کی جانے والی دیگر خدمات۔
رہائشی عمارت میں شادی شدہ افسران (لیفٹیننٹ کمانڈر سے کیپٹن)کے لیے 80 فلیٹوں کے دو ٹاور اور متعلقہ سہولتیں اور باہری خدمات کے ساتھ واحد افسران کی رہائش کے 149فلیٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دفاعی شہریوں کے لیے 360 فلیٹوں والے ٹائپ - IIرہائش کے 6ٹاوروں کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔
یہ بنیادی ڈھانچہ ترقی پروجیکٹ سی برڈ کے جاری مرحلے IIاے کا حصہ ہے،جس میں 32 جہازوں اور آبدوزوں،23 یارڈ شپ اور ایک دوہرے استعمال والانیل ایئراسٹیشن،ایک مکمل نیول ڈاکیارڈ،4 کورڈ ڈرائی برتھ اورجہازوں و طیاروں کے لیے رسد کی سہولت ہوگی۔ اس میں تقریباً 10,000وردی سے لیس اور خاندانوں کے ساتھ شہری عملے بھی رہیں گے، جس سے مقامی معیشت اور صنعتی ترقی کو کافی بڑھاوا ملے گا۔ سول انکلیو کے ساتھ نیول ایئر اسٹیشن سے شمالی کرناٹک اور جنوبی گوا میں سیاحت کے بڑھنے کی امید ہے۔ پروجیکٹ سی برڈ کے مرحلہII اے کے جاری تعمیری کام نے 7,000راست اور 20,000 بالواسطہ نوکریاں پیدا کی ہیں۔ یہ پروجیکٹ‘آتم نربھربھارت’کے عین مطابق ہے، اس میں 90 فیصد سے زیادہ سازو سامان گھریلو سطح پر حاصل کیا جاتا ہے۔
************
ش ح۔ج ق ۔ن ع
(U: 6501)
Date: 09.04.2024
(Release ID: 2017569)
Visitor Counter : 80